عالمی معیشت کا حصہ بننے کی خواہشمند انٹرپرائزز کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کےلیے ، Jazz، ملک کے سب سے بڑے کلاوڈ پلیٹ فارم کی خدمات پیش کرے گا ۔
اسلام آباد ، تیئیس اگست دوہزار انیس : کلاوڈ کی بنیاد پر کاروبار کی سہولتوں تک رسائی کے مقصد سے ، Jazz بزنس نے، آج ایک سرکردہ جدید انٹرپرائز سافٹ ویئر ، وی ایم ویئر ، انکارپوریٹڈ (این وائے ایس ای : وی ایم ڈبلیو) کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے ۔۔ یہ شراکت داری Jazz کو اس قابل بنائے گی کہ وہ موجودہ اور ممکنہ صارفین کو ملک کا سب سے بڑا کلاوڈ پلیٹ فارم مہیا کرے ، جو کہ بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزڈ گلوبل معیشت میں مستقبل کی جدید تخلیقات کو یقینی بنائے گا ۔
نیشنل ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی روشنی میں ، Jazz کی وی ایم ویئر کے ساتھ شراکت داری مختلف کارورباری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹرانسفارمیشن کو تیز کرے گی ۔ ایک زبردست کلاوڈ سہولت ، وی ایم ویئر تک رسائی دیتے ہوئے ، Jazz ، مختلف کاروباری اداروں کو کم لاگت ، قابل اعتماد اور مقامی طور پر ہوسٹ کیا گیا کلاوڈ پیش کرے گا ۔ اس کلاوڈ میں ورچوئل مشینیں ، سٹوریج اور مستحکم معاون خدمات ، یہ سب کچھ ایک خودکار اور جدید یوزر انٹرفیس پر ہوگا ۔
یہ تمام بہترین خدمات ، مقصدیت کے ساتھ بنے کلاوڈ پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جو ڈی Jazz ڈیٹا پارک کہلاتا ہے اور یہ پاکستان میں سب سے بڑا آئی سی ٹی ڈیٹا سنٹر ہے ۔ تین سو سے زائد ریک ، تین میگاواٹ سہولت ، توانائی کے استعمال سے متعلق بہت موثر حیثیت کے حامل بین الاقومی معیار پر بنایا گیا ہے ۔
امریکہ کے پاکستان میں سفیر پال ڈبلیو جونز نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست شراکت داری اس وقت ہوئی ہے جب وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کے دوران ، صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے ، دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات بہتر بنانے کا عزم کیا ہے ۔ پرائیویٹ سیکٹرکی بلند تر شراکت داری ، جیسی کہ آج ہم کررہے ہیں ، ان میں بہت سے ایسے مواقع ہیں جو سب کےلیے فائدہ مند ہیں ۔۔
Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ وی ایم ویئر کے ساتھ یہ سٹریٹجک معاہدہ ، کمپیوٹنگ پاور کی ڈیمانڈ ڈیلیوری ، ڈیٹا بیس ، سٹوریج ، ایپلیکیشنز ، اور انٹرنیٹ کے ذریعے دیگر آئی ٹی ریسورسز کا احاطہ کرتا ہے ۔ اب ہم کمپنیوں کو تھری سکسٹی سولوشنز فراہم کرنے کےلیے ، اپنے موبائل ، ڈیجیٹیل ٹیکنالوجیز کی مضبوطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی توجہ کا مرکز اپنے کاروباری صارفین کی جانب تبدیل کرسکتے ہیں ، اور یہ سہولتیں ، اپ فرنٹ آئی ٹی انفراسٹکچر کی لاگت کم کرنے اور بہتر انتظام کے ساتھ ، مینٹینینس کی کم زحمت کے ساتھ ان کی معاونت کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اپنے ارتقا کی رفتار تیز کریں گے اور نئے ڈیٹا سنٹرز کے ذریعے ملازمتیں پیدا کرکے معاشی ترقی لاتے ہوئے ، سٹارٹ اپس ، ای کامرس کمپنیز اور بڑی آرگنائزیشنز سے تعلق کو مزید گہرا کریں گے ۔ وی ایم ویئر کے کنٹری منیجر پاکستان ، احسن خان نے کہا کہ وی ایم ویئر کی انڈسٹری کی سرکردہ کلاوڈ سہولت کی دستیابی ، پاکستانی انٹرپرائزز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرے گی اور ملک کی فروغ پاتی ڈیجیٹل معیشت کےلیے ایک مضبوط محرک بنے گی ۔ اب جبکہ حکومت ، آئی سی ٹی فراہم کنندگان اور آرگنائزیشن ، ڈیجیٹل پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے، ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلیے مل کر چل رہے ہیں ، اس صورتحال میں وی ایم ویئر ، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت کےلیے تیار ہے ۔ ہماری Jazz کے ساتھ شراکت داری نہ صرف مقامی انٹرپرائزز کے اندر اگلی جنریشن کی جدت میں اضافہ لائے گی اور یہ شراکت داری متاثر کن بنے گی ، بلکہ ان انٹرپرائزز کے لیے گلوبل ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے کے سلسلے میں ایک دروازہ کھولے گی ۔
Jazz کے ملک بھر میں پھیلے موبائل نیٹ ورک کی مدد سے ، Jazz بزنس کا وژن ، اس جانب بڑھنے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ جہاں ایک جدید ، مہارت سے بنائی گئی بزنس ایپلی کیشنز اور ذہانت سے تیارکرہ ڈیجیٹل سہولتوں کی دستیابی کے ساتھ باہمی طور جڑی ہوئی ایک دنیا ہو ۔ کاروباری اداروں کی مدد کرنے سے ، سٹارٹ اپس سے ایس ایم ایز اور بڑی انٹرپرائززتک ، زیادہ بہتر انداز میں کام کرتے ہیں ، زیادہ متاثرکن طریقے سے ہم آہنگی بناتے ہیں اور اپنے صارفین کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرتے ہیں ، Jazz بزنس کا مقصد انہیں کاروباری بڑھوتری کے قابل بنانا ہے ۔