اسلام آباد ، اٹھارہ جون ، دوہزار بیس : Jazz بزنس نے، اینڈ یوزر کے تجربے کو بڑھانے کےلیے ، اپنے عزم کے سلسلے میں ، اپنے کارپوریٹ صارفین کےلیے ایک نئی ویلیو ایڈڈ سروس ( وی اے ایس ) کے طور پر ، ایک یونیورسل ایکسیس نمبر ( یو اے این ) کا اعلان کیا ہے ۔ اس نئی جدید سروس کو پیش کرتے ہوئے ، Jazz بزنس کا ارادہ ہے کہ تمام انٹرپرائز کی کمیونیکیشن کی ضروریات کی آخری حد تک تکمیل کی جائے ، چاہے وہ وائس ، ڈیٹا ، انٹرنیٹ ہو یا ویلیو ایڈڈ سروس ہو ۔ ابتدائی مرحلے میں یو اے این سروس صرف ان کمنگ کالز کےلیے پیش کی جائے گی ۔
یو اے این ایسا نمبر ہے جسے صارفین آسانی سے یاد رکھ سکتے ہیں اور اس منفرد نمبرز کے ذریعے کئی ٹرمینیٹنگ لائنز اور ملک بھر میں پھیلے دفاتر تک رسائی کی سروس حاصل کی جاسکتی ہے ۔ سمارٹ سٹی کی بنیاد پر راوٹنگ کے ساتھ ، یو اے این ڈائل کرنے والے صارفین کا رابطہ کارپوریشن کے قریب ترین برانچ آفس میں قائم کردیا جائے گا ۔
Jazz کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ ہم ویلیو ایڈڈ سروس کے پورٹ فولیو کے اندر رہتے ہوئے ، یو اے این کو پیش کیے جانے کا آغاز کرنے پر خوش ہیں ۔ صارفین کا اطمینان ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم عالمگیر اقدامات کے تسلسل میں ، اپنے کارپوریٹ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہیں ۔
Jazz بزنس ، پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمپنی Jazz کی بزنس سروس ڈویژن ہے ، یہ ڈویژن مختلف کاروباروں کی مدد کرتی ہے ، جو سٹارٹ اپس سے لے کر ایس ایم ایز ، اوربڑی انٹرپرائزز پر مشتمل ہیں ، یہ ڈویژن زیادہ مستعدی کے ساتھ کام کرتی ہے ، زیادہ موثر طریقے سے ہم آہنگی قائم کرتی ہے اور اپنے صارفین کے ساتھ بہتر انداز میں رابطہ کرتی ہے۔