لاہور ، اٹھارہ فروری ، دوہزار انیس : پاکستان کے ایک زبردست امیچور گالفنگ ٹورنامنٹ ، Jazz بزنس گالف ٹورنامنٹ دوہزار انیس ، کا دوسرا راونڈ ، ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں مکمل ہوگیا ۔ ۔ ٹورنامنٹ میں امیچور گالفرز ، معزز صارفین اور Jazz کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔۔ مقابلے جیتنے والوں ، میڈیا کے نمائندوں اور زبردست کارکردگی دکھانے والوں میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ Jazz بزنس گالف ٹورنامنٹ گزشتہ سات سال سے ، پاکستان کے امیچور گالف ایونٹس کے بعد ، سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گالف ایونٹس میں سے ایک ہے ۔ ایونٹ نے ملکی کارپوریٹ اور بزنس سیکٹر کے متنوع عناصر کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جو اچھے مقابلوں پر مبنی ایونٹ ہوتے ہوئے ، صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کا باعث ہے اور پاکستان میں گالف کو فروغ دے رہا ہے ۔ Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر علی نصیر نے کہا کہ گزشتہ سات سال سے ہمارے صارفین اور گالف کے شوقین افراد نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے سب سے معتبر امیچور گالف ٹورنامنٹس میں سے ایک ٹورنامنٹ میں تبدیل کردیا ہے ۔ میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس سال کے ایونٹ کو لاہور میں ایک عظیم الشان کامیابی دلانے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔ Jazz نے ہمیشہ کمیونٹٰی میں صحت مندانہ اور زیادہ فعال طرز زندگی کے فروغ کےلیے مواقع اور نئے آئیڈیاز تلاش کیے ہیں ۔ اب اپنے آٹھویں ایڈیشن میں ، اٹھارہ ہول ٹورنامنٹ نے Jazz کے صارفین میں سے گالف کے شوقین افراد کو تواتر کے ساتھ متوجہ کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ تین راونڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے جس میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ، ہرسال ایک ایک راونڈ کی میزبانی کرتے ہیں ۔۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے اب تک، پہلی مرتبہ ، کھلاڑی اب اپنا لائیو سکور ، ایک گالفنگ موبائل ایپ سے چیک کرسکیں گے ۔ تین شہروں میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں چار سو سے زائد امیچور گالفرز ، اس پورے ایونٹ کا حصہ بنیں گے ۔