Jazz بزنس گالف آوٹنگ دوہزاراکیس کراچی میں منعقد ہوئی

کراچی ، سات مارچ ، دوہزار اکیس : Jazzبزنس گالف آوٹنگ دوہزاراکیس کا آج ، ائرمین گالف کلب کراچی میں اہتمام کیا گیا ۔۔ ایک روزہ ایونٹ میں Jazz کے معزز صارفین ، بزنس پارٹنرز اور متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔۔ ​

​ہرسال Jazz بزنس ، اپنے انٹر پرائز کسٹمر کے ساتھ اظہار تشکر کرنے اور انہیں ایک صحت مندانہ سرگرمی کا موقع فراہم کرنے کےلیے اس ایونٹ کا اہتمام کرتا ہے ۔

Jazz کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر نے کہا کہ ، Jazz بزنس نے ہمیشہ اپنے معزز پارٹنرز کے ساتھ ربط قائم کرنے کےلیے ایسے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس آوٹنگ کے ذریعے ، ہمارا مقصد اپنے کارپوریٹ کسٹمرز میں موجود گالف کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔​

Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور Jazz کے ساتھ اپنا وقت گزارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔​

​جیتنے والوں کے درمیان مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔