کراچی ، بائیس جنوری ، دوہزار بیس : سالانہ ‘‘Jazz بزنس کنیکٹس’’ نے ۔۔۔ Jazz کے ہمیشہ سے فروغ پاتے ، آئی سی ٹی قلمدان کو اجاگر کرنے کےلیے ۔۔۔ ہر شعبے کے کاروباروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرلیا ۔۔۔ اس کا مقصد ، کاروباری کسٹمرز کے ساتھ رابطے کو سادہ ، جوابدہ اور پیداواری بنانا ہے ۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ، ان سالانہ ایونٹس کے ذریعے Jazz بزنس سروس ڈویژن ، اپنے شراکت داروں کے ساتھ ، ایسے نئے تخلیقی اقدامات جو کاروبار کو آگے لے جاتے ہیں ، ان پر مل کر کام کرکے ، مقصدیت کی مشترکہ سوچ مہیا کرتی ہے ۔۔
اپنے صارفین کا جنون کی حد تک خیال رکھنے کی اپنی روایت کے مطابق ، Jazz نے اپنے کارپوریٹ اور انٹرپرائز صارفین کی ضروریات کے گرد گھومتی سرگرمی تشکیل دے کر ، اس سال ایونٹ کے حوالے سے ، ایک تخلیقی سوچ اپنائی ہے ۔ اس امر کو یقینی بنانے کےلیے کہ Jazz اپنے صارفین کو بہترین خدمات پیش کرتا ہے ، اس نے مختلف Jazz ڈویژنز ، بشمول انٹرنل ٹٰیمز ، فرنچائززاور متبادل چینلز پارٹنرز کو مختلف صنعتی شعبوں کی ضروریات کی بنیاد پر گہری سوچ کے ساتھ ون وی ون سیشنز کےلیے ساتھ ملایا ہے ۔۔۔
Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ Jazz بزنس کنیکٹس کے ذریعے ہم مختلف کاروباروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرناچاہتے ہیں جہاں وہ بزنس کی بڑھوتری کےلیے حکمت عملی سیکھ سکیں ، اس بات کو سمجھ سکھیں کہ ان کے بزنس کے ساتھ ٹیکنالوجی کو کیسے مربوط کیا جاسکتا ہے اور اس کی بدولت روز مرہ ٹاسک کس طرح عمدہ طریقے سے انجام دئیے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے ذریعے ہمارا ارادہ ہے کہ اپنے صارفین ، ٹیموں ، کو ساتھ ملائیں ، تاکہ ہم انہیں مشترکہ طور پر ترقی کرنے کے قابل بناسکیں ۔۔۔ ہم صرف یہ نہیں چاہتے ہیں لوگ ہمارے ساتھ بزنس کریں بلکہ ہم ان کے ساتھ رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہمارے تجربے اور مہارت کو اہمیت دیں ۔
جیت کے جذبے کو قائم رکھتے ہوئے ، Jazz برنس نے اعلی مقام کی حامل مختلف بڑی کمپنیز بشمول ایچ بی ایل ، میزان بینک ، جے گرین کریسنٹ ٹرسٹ اور تیز فنانشل سروس کے ساتھ اپنی مختلف خدمات کےلیے معاہدے کیے ہیں۔
دو روزہ ایونٹ کی بدولت Jazzبزنس نے مختلف کمپنیوں کو کاروباری بڑھوتری کے قابل بنانے والے ادارے کے طور پر اپنا مقام بنایا ہے ، اپنا پروڈکٹ اور سروس پورٹ فولیو اجاگر کیا ہے ، بی ٹو بی کےلیے فرنچائز چینل سٹرینگتھ سے فائدہ اٹھایا ، اور مختلف بزنس نیٹ ورکنگ کے ذریعے کسٹمر انگیجمنٹ کو زیادہ موثر بنایا ہے۔
ملک بھر کے مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ ربط قائم کرتے ہوئے ، Jazz پہلے ہی ، اسلام آباد میں گزشتہ سال ایک کامیاب ایونٹ کراچکا ہے ۔ کراچی کے بعد ایسا ہی ایونٹ انتیس اور تیس جنوری دوہزار بیس کو لاہور میں منعقد ہوگا ۔