Jazz کھانوں کے شوقین اور میوزک کے دلدادہ افراد کےلیے بڑی پیشکش لے آیا

اسلام آباد – 15 نومبر 2018: ملک کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکشن کمپنی Jazz ، دوہزار اٹھارہ ، انیس کے آئندہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کو دوسری کمپنیوں کے ساتھ مل کر سپانسر کررہی ہے ۔۔ فوڈ اور میوزک کو اکٹھا کرکے ، Jazz کا ارادہ ہے کہ لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کےلیے کچھ دیا جائے اور Jazz کچھ زبردست ڈسکاونٹس اور لوگوں کو اس ایونٹ سے جوڑنے والی پرجوش سرگرمیوں کا اہتمام بھی کررہا ہے تاکہ فیسٹیول میں ہر کسی کی تفریح کو یقینی بنایا جاسکے۔​

Jazz کیش صارفین ، فیسٹٰیول ٹکٹس اور فوڈ آئٹمز پر، Jazz کیش ایپ استعمال کرتے ہوئے ، کیو آر کوڈ کی سکیننگ سے بذریعہ کوئیک پے آپشن ادائیگی کرکے چالیس فیصد کیش بیک حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام نیٹ ورک صارفین Jazz کیش ایپ مفت ڈاون لوڈ کرکے یا ایونٹ کے دوران ایکسپریس ٹکٹ کاونٹرز اور Jazz بوتھ پر جاکر اپنے موبائل اکاونٹس رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ ​

​Jazz کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعJazz نے کہا کہ ڈیجیٹل مالیاتی سروسز ٹرانزکشنر کو آسان بنا کر لوگوں کی زندگیوں میں ایک بڑی سہولت لاسکتی ہیں ۔ Jazz کیش تواتر کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کےلیے کوشش کرتا ہے کہ کسی بھی صارف کی پے منٹ کا طریقہ ہرممکن طور پر انتہائی آسان بنادیا جائے ۔۔ یہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول ہمیں اپنی کیو آر پے منٹس ظاہر کرنے اور نئے صارفین کے ساتھ اپنے برینڈ کے تعلق کو جوڑنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

​فیسٹیول میں آنے والے Jazz ، سپر، ڈوپر کارڈ ، پانچ سو روپے کی رعائتی قیمت پر خریدنے کے اہل ہوں گے جس میں دوہزار ایم بی ڈیٹا ، دوہزار Jazz وارد منٹس ، دوہزار ایس ایم ایس اور دیگر نیٹ ورک کے ڈیڑھ سو منٹس شامل ہیں۔

​Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کاظم مجتبی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ یہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول ، اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ بننے والا ہے ، اور ہم اس سلسلے میں بہت پرجوش ہیں ، ساتھ ہی ہمارا یہ ارادہ ہے کہ پانچ شہروں میں ساڑھے تین لاکھ افراد کو Jazz کی پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعے سہولت مہیا کرتے ہوئے آفرز سامنے لائی جائیں۔

اس سال پانچ شہروں میں سات ایونٹس کے ساتھ ، کھانوں اور موسیقی کےلیے اپنی چاہت کے جشن سے ، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول بڑا ہونے جارہا ہے ۔ رنگا رنگ پروگرام سولہ ، سترہ اور اٹھارہ نومبر سے لاہور میں شروع ہوں گے ، جس کے بعد دسمبر میں فیصل آباد اور کراچی میں ایونٹس ہوں گے ۔ اس کے بعد جنوری دوہزار انیس میں یہ اسلام آباد اور ملتان کی جانب رخ کرے گا ۔ اس کے بعد فروری دوہزار انیس کے آخری دنوں میں ، یہ فیسٹیول کراچی اور لاہور میں دوبارہ منعقد ہوکر ختم ہوجائے گا۔​