Jazz ، اے آر گورنی کے ‘‘لو لیٹرز’’ لاہور لے آیا

لاہور – 27 جنوری 2019: ​پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکشنز کمپنی Jazz نے معروف ڈائریکٹر حمید ہارون کے ساتھ ‘‘ لو لیٹرز’’ کے نام سے ایک ڈرامہ دکھانے کی شراکت داری قائم کی ہے۔

​پلیٹزر پرائز کےلیے نامزد ، اے آر گورنی کے تحریر کردہ ڈرامے میں دو ورلڈ کلاس فنکاروں ریحانہ سیگل اور عمران اسلم نے کام کیا ہے ۔ خطوط پڑھنے سے دو افراد کی ایک دوسرے سے محبت کی کہانی سامنے آتی ہے جنہوں نے ایک دوسرے کو اپنی جوانی اور اس سے اگلی عمر میں انتہائی جذباتی خطوط لکھے ۔ ادب کے شائقین اور Jazz کے کاروباری شراکت دار ، آرٹ کی گمشدہ صورت کو دوبارہ اجاگر کرنے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

​Jazz پاکستان میں اپنے پچیسویں سال میں ہے اور ڈیجیٹل انقلاب میں اس نے ایک عمدہ کردار ادا کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ، یہ ایونٹ اس امر پر بھی روشنی ڈالے گا کہ گزرتے برسوں کے دوران رابطہ کاری کیسے تبدیل ہوئی ہے۔ Jazz کی معروف ڈرامے سے متعلق یہ جدید کاوش ، اس طرح سے ، غیرمعمولی ہے کہ یہ خطوط لکھنے کی پرانی روایت کو ڈیجیٹل سوشل میڈیا گفتگو میں بدلتا ہے، جس سے ماضی اور حال کی رابطہ کاری میں واضح موازنہ سامنے آتا ہے ۔۔ سمارٹ فونز پر بات چیت کم ادبی اور زیادہ سرسری ہونے کی جانب تیزی سے بڑھی ہے۔

​اداکار اپنی میزوں پر ایک ایک طرف بیٹھتے ہیں اوروہ محبت نامے ، خطوط اور کارڈز پڑھتے ہیں جن کا انہوں نے پچاس سال کے دوران تبادلہ کیا ہوتا ہے ۔ وہ اپنی امیدوں ، امنگوں ، خوابوں ، مایوسیوں ، فتوحات اور شکستوں کو زیر بحث لاتے ہیں جو کہ انہیں الگ الگ رہ کر ، مختلف تجربات سے گزرتے ہوئے پیش آتے ہیں۔

اس غیرمعمولی ڈرامے کے انتخاب کے ذریعے Jazz ، عمدہ الفاظ اور جملہ سازی کے ذریعے جذبات بیان کرنے کی اہمیت کا پیغام پہنچانا چاہتا ہے۔ ​

Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر علی نصیر نے کہا کہ حمید ہارون پاکستان کے سب سے متاثر کن دانشوروں میں سے ایک ہیں ۔ ہم زبردست آرٹ سے لطف اندوز ہونے کی ایک شام منعقد کرنے کے سلسلے میں ان کے ساتھ ، اشتراک قائم ہونے پرنہ صرف بہت پر جوش ہیں ، بلکہ لوگوں کو یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ڈیجیٹلائزیشن ، لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ بن سکتی ہے اور اسے بننا چاہیے۔ ​

دونوں اداکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جہاں ریحانہ سیئگل نے کہا کہ تعلقات کا مکمل انحصار ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو پر ہوتا ہے ، ماضی اور آج کا فرق ، جدید کمیونیکیشنز کی غیرمعمولی تیزی ہے ، جبکہ عمران اسلم نے کہا کہ کمیونیکیشن ، اب جلد ہے ، اور ماضی میں دیروالی تھی۔

تقریباً دوسو شرکا کے ساتھ ، ایونٹ کا اختتام ، نیٹ ورکنگ عشائیے پر ہوا ۔ اس موقع پر مہمانوں نے اپنی فیملی اور پیاروں کو پرانے زمانے والے خطوط ، ڈیجیٹل طریقے سے بھیجنے کےلیے ایک بوتھ کا وزٹ کیا۔