اسلام آباد– 07 اکتوبر 2018: پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمپنی ، Jazz سنے پیکس کی جانب سے ‘‘ سٹارز پلے ’’ کو مشترکہ طور پر لانچ کررہی ہے ۔۔ Jazz نے ایک سرکردہ سینما کمپنی ، سنےپیکس کے ساتھ خصوصی طور پر شراکت دای کی ہے تاکہ ملک بھر میں اپنے صارفین کو تفریحی اور معلوماتی مواد فراہم کیا جاسکے ۔۔۔ اس شراکت داری کی بدولت Jazz کے صارفین کو ایک مہینے کےلیے مفت نئی فلم اورٹی وی سیریز تک رسائی ، ہفتہ وار اور مہینہ وار ایپ پرائس پوائنٹس ، بذریعہ Jazz موبائل بیلنس ادائیگی کے طریقوں میں لچک اور ڈیمانڈ پر کوالٹی پریمیئم وڈیو ملتی ہے۔
موبائل مواد ، ڈیٹا سپیڈ اور آسانی کا یہ امتزاج ، اس سے پہلے ٹیلی کام انڈسٹری میں کبھی سامنے نہیں لایا گیا ۔۔ ڈیجیٹل ایپس ، کانٹینٹ اور جدت میں قائدانہ کردار رکھتے ہوئے ، Jazz کا ارادہ ہے کہ یہ سروس وہ لوگ زیادہ استعمال کریں ، جنہیں سینما گھروں میں جانے والے صارفین کے طور پر نہیں لیا گیا۔
سنے پیکس کی جانب سے سٹارز پلے ، ہالی وڈ کی معروف سلیبریٹیز کی جانب سے لائسنس یافتہ مواد پر مبنی ایک زبردست لائبریری پیش کرتا ہے اور اپنے صارفین کو بلاک بسٹر فلموں ،ایوارڈ جیتنے والے باکس سیٹ ، ڈے اینڈ ڈیٹ پریمیئم سیریز ، بشمول ڈاکومینٹریز ، بچوں ، نوجوانوں کی تفریح ، اور مقامی و علاقائی سطح پر پسندکیے جانے والے پروگراموں کا ایک متنوع گلدستہ پیش کرتا ہے۔
Jazz کے ہیڈ آف پروڈکٹس اینڈ سروسز بابر احمد نے کہا کہ ، ساڑھے پانچ کروڑ صارفین کا حامل Jazz ، اپنی غیرمعمولی ایپس کی صلاحیت کے ذریعے ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کےلیے ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے ۔۔ ہماری عزم میں فروغ پاتے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی راہ ہموار کرنا ہے اور مقامی و قانونی لحاظ سے درست مواد آگے کا جانب بڑھنے کا ایک راستہ ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے یہ ایک ہدف ہے جسے حاصل کرنے کی ہم نے کوشش کی ہے ، جس سے نہ صرف ہمارے موجودہ صارفین کو معیاری مواد تک رسائی ملے گی بلکہ نئے صارفین کو بھی ، اس ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے ، اپنے پسندیدہ مواد سے لطف اندوز ہونے کے آغاز کا موقع ملے گا۔
چیئرمین سنے پیکس گروپ عارف بیگ محمد نے کہا کہ سنے پیکس کی جانب سے سٹارز پلے ہمارے فروغ پاتے فلموں کے کاروبار کو مستحکم بنانے میں مدد گار ہوگا اور صارفین کو متعدد مختلف ڈیوائسز سے اعلی درجے کے کانٹینٹ کی لائیو سٹریم کی اJazzت دے گا ۔۔۔ سنے پیکس کی جانب سے سٹارز پلے ، عوام اور پریمیئم مارکیٹ عناصر کےلیے، اعلی کوالٹی کی سروس فراہم کرنے کا ایک زبردست کاروباری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم Jazz کے ساتھ اپنی شراکت داری کی بدولت ، ادائیگیوں سے متعلق مختلف آپشنز اور زیادہ پرائس پوائنٹس دینے کے قابل ہیں ، جو ہمیں مسابقت میں واضح برتری دلاتا ہے۔
Jazz کے صارفین اپنے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر ‘‘سٹارز پلے ’’ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے Jazz ائرٹائم کے ذریعے ہفتہ وار اور ماہانہ سبسکرپشن کےلیے ادائیگی کرسکتے ہیں ۔۔ اس سروس میں ایک سبسکرپشن میں پانچ ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی اJazzت دیتی ہے ۔ زیادہ فکرمند والدین کےلیے، ان کے کنٹرول سے متعلق سادہ فنکشنز بھی بآسانی دستیاب ہیں۔