Jazz پاکستان کا تیز ترین اور بہترین ڈیٹا نیٹ ورک بن گیا

​پاکستان کی نمبرون ڈیجیٹل کمپنی Jazz نے ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وعدے کی تکمیل کے طور پر ‘‘ پاکستان کا تیز ترین اور بہترین ڈیٹا نیٹ ورک ’’ لانچ کردیا۔

​Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ چودہ اگست ، صرف پاکستانی جذبے کی تعظیم کا دن نہیں ، بلکہ یہ اپنی قوم کو عظیم ترین بنانے کے عزم کی یاددہانی ہے۔

​ہم اپنے انقلابی ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے شہر بہ شہر ، اور قریہ بہ قریہ ملک کو بااختیار بناکر مشعل راہ بن رہے ہیں ۔۔ ہماری امنگ واضح ہے ، پاکستانیوں کی جانب سے ناممکنات کوچیلنج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ، لامحدود مواقع کےلیے راستے کھولنا اور آخرکار ان لوگوں کے اپنے لیے اور پاکستان کےلیے کامیابی کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔

​ڈیجیٹل ماحول ، ایک عظیم توازن کے قیام ، لوگوں کو جوڑنے ، اور انہیں آزادی دیتے ہوئے ، ڈیجیٹل پاکستان سے متعلق کمپنی کی امنگ کا ایک ایسا رستہ ہے جس پر تیز رفتاری سے چلنا ہے اور اس کےلیے Jazz تواتر کے ساتھ کام کرتا رہا ہے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے تھری جی، پلس فورجی نیٹ کی تیزی ، رفتار اور ولاسٹی کے ساتھ ‘‘ تیزدور’’ ہماری اس سوچ کی عکاسی ہے جو ہمیں اپنے خوابوں کی تکمیل کےلیے آگے کی جانب لے جارہی ہے۔

صارفین کےلیے بے حد حساس کمپنی کے طور پر Jazz، پانچ کروڑ تیس لاکھ پاکستانیوں کو ان کے منتخب کردہ نیٹ ورک پر ہرممکن اور بہترین کسٹمر تجربات فراہم کررہی ہے ۔۔ فور جی سروسز کے اضافے اور بہترین انٹرنیٹ ڈیلز کے ساتھ، اضافی سپیکٹرم کی خریداری، ٹیلی کام سروسز کو ایک نئے دور میں لے جائے گی۔ ​

Jazz اپنی پیرنٹ کمپنی، وی آن، کی پیروی کرتے ہوئے، ڈیجیٹل ٹیلی کام کمپنی بننے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اپنی کاروباری عزائم کے تحت، فورجی لائسنس کا حصول اور اس ضمن میں ایک نئی سمت کا تعین کرنا، پاکستان میں ایک عمدہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی جانب ایک اگلا قدم ہے۔