اسلام آباد ، تیس مئی دوہزار انیس : پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz نے اپنی صنعت میں سب پر سبقت لیتے ہوئے پہلی مرتبہ پوسٹ پیڈ صارفین کےلیے واٹس ایپ ، جو دنیا کی بہترین مفت مسینجرایپ ہے ، اس پر ایک سیلف کیئر سروس ونڈو پیش کرنے کا آغاز کیا ہے ۔
اس شراکت داری کے تحت ، واٹس ایپ ، Jazz کے صارفین کےلیے سیلف سروس پورٹل کے طور پر کام کرے گا ، جہاں صارفین Jazz کے واٹس ایپ نمبر پر میسیج بھیج سکیں گے اور اسی طرح مسیج موصول کرسکیں گے ۔ Jazz کے پوسٹ پیڈ کسٹمر واٹس ایپ چینل سے منسلک ہونے کے لیے ہائے کا مسیج درج ذیل نمبر پر بھیج سکتے ہیں ۔۔
“Hi” to 0300-3008000
چینل سے رابطہ ہونے قائم ہونے پر ، صارفین اپنے بل دے سکیں گے ، اپنی تازہ ترین انوائس حاصل کرسکیں گے اور ایف اے کیوز کی سپورٹ کے ساتھ اپنی بلنگ کی معلومات دیکھ سکیں گے ۔ اس دوران تمام گفتگو مکمل طور پر مفت ہوگی ۔
Jazz کی چیف کسٹمر ایکسپیریئنس آفیسر (سی سی ای او ) سعدیہ خرم نے صنعت کے اس پہلے اقدام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سپیس میں ہمارے صارفین کی بدلتی عادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، Jazz اپنے صارفین کو ہرقسم زحمت سے محفوظ اور سہولت کے ساتھ ملنے والی خدمات فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے اور Jazz کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ اپنے معزز صارفین کےلیے واٹس ایپ کو بطور سوشل سپورٹ چینل شروع کرنے کا اعلان کررہا ہے ۔۔
اس لانچ کے پہلے مرحلے میں ، یہ چینل اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو سیلف سروس آپشن فراہم کرے گا ، جو اب ایک سادہ مینیو کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی بلنگ کی معلومات حاصل کرنے ، انوائس لینے اور ادائیگی کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔ Jazz کا یہ عزم ہے کہ آگے بڑھتے ہوئے ، اسے ایک مکمل بات چیت کا چینل بنایا جائے اور اسے اپنے پری پیڈ معزز کسٹمرز تک بھی توسیع دی جائے ۔۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ صارفین تیزی کے ساتھ واٹس ایپ کی دنیا کے عادی ہورہے ہیں اور ان کی ترجیح روائتی کال سنٹر کیئر سے سوشل کیئر ماڈل کی جانب ہورہی ہے ، اس صورتحال میں Jazz ، صارفین کی آسان ، تیز اور بہ سہولت کیئر چینل سے متعلق ضرورت کی تکمیل کا عمل جاری رکھے گا ۔
عالمی سطح پر ڈیڑھ ارب صارفین کے ساتھ ، واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مسیجنگ ایپ ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے جہاں یہ سرفہرست مسیجنگ ایپ ہے ۔ Jazz کے ساتھ یہ پارٹنر شپ ، واٹس ایپ کے لوکل پارٹنر ، انفوبپ کے ذریعے ہے ، جو دنیا کے سرکردہ مسیجنگ اور کمیونیکیشن کے پلیٹ فارمز میں سے ایک کو چلاتا ہے اور یہ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو انٹرپرائزز کے ساتھ جوڑنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔