Jazz کو بہترین خدمات کی فراہمی پر ‘‘ایکسیلنس’’ سے نوازا گیا

​اسلام آباد ، پندرہ مئی دوہزار سترہ : اپنے صارفین پر مرکوز سوچ کے ساتھ بزنس کرنے والے Jazz کی خدمات کی تحسین کے طور پر ، اسے ، اس سال سروس ایپری سی ایشن ایوارڈ ‘‘ سروس پنچ ’’ سے نوازا گیا ۔۔ سروس کانفرنس کا انعقاد ‘‘ایکٹو ایٹ’’ کی جانب سے کیا گیا ۔۔۔ یہ کانفرنس کسٹمر کے تجربے سے منسلک مہارت کے اعلی درجے سے متعلق سیکھنے کا ایک عمدہ ایونٹ اور معلومات کی شیئرنگ کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔۔

​ایوارڈز روزی ڈاٹ پی کے کی جانب سے مختلف شعبہ میں بہترین خدمات فراہم کرنے والوں سے متعلق کیے گئے سروے کی بنیاد پر تھے ۔۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سی ای اوز ، کاروباری طبقے اور وفود کے ساتھ ساتھ ، پاکستانی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔۔

Jazz کے ہیڈ آف کسٹمر کیئر اینڈ سی ای ایم نعمان فخر نے اس اعزاز کی وصولی کے موقع پر کہاکہ یہ ایوارڈ Jazz کی اپنی صارفین کے گرد گھومتی جنونی سوچ کی ایک سند ہے ۔۔ منصوبہ بندی سے نئی سروس کے آغاز اور کسٹمر سپورٹ تک ، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صارف کے نقطہ نظر سے سوچنا انتہائی ضروری ہے ۔ روزانہ کی ضروریات کےلیے جدید اور قابل اعتماد خدمات پیش کرتے ہوئے اور اس عمل کے دوران ، ہفتہ بھر ، چوبیس گھنٹے کی سپورٹ کو یقینی بنانا ، ہمارا طریقہ ہے ، جو ہمارے صارفین کےلیے اعلی درجے کی طمانیت یقینی بناتا ہے ۔۔​

کانفرنس کے موقع پر نعمان فخرنے صارفین کےلیے انتھک خدمات سے متعلق Jazz کی کاروباری سوچ کے پس پردہ ، سرانجام دئیے جانے والے کام سے متعلق تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ صارفین کو اپنے ساتھ برقرار رکھنے اور ان میں اضافے کےلیے ، تواتر کے ساتھ اپنے کام میں جدت لانا اور سروس کو قابل اعتماد بنانا کس طرح اہم ہے ۔۔​