Jazz کو ساڑھے انتیس کروڑ ڈالر میں فورجی سپیکٹرم دے دیا گیا

ٹیلکو نے فورجی کوریج کووسعت دینے اور کسٹمر تجربے کو بڑھانے کا ارادہ کرلیا ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مکمل سپیکٹرم فیس ادا کردی گئی ۔۔​

اسلام آباد ، تیس جون دوہزار سترہ ۔۔ پاکستان کی نمبرون ڈیجیٹل کمپنی Jazz کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے فورجی سپیکٹرم دے دیا گیا ۔۔ کمپنی نے سپیکٹرم فیس کےلیے بنیادی قیمت کے طور پر ، سو فیصد رقم ، جو انتیس لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے ادا کردی ہے اور اضافی دس فیصد ٹیکسوں کی مد میں بھی ادائیگی کی گئی ہے تاکہ پاکستان میں موجودہ فورجی کوریج کو توسیع دینے پر کام شروع کیا جاسکے ۔۔۔​

​Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت حقیقی طور پر ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے کیونکہ اس کی بدولت ہمیں پاکستان میں دور دراز علاقوں تک رسائی اور بہتر موبائل براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔۔۔ اضافی سپیکٹرم کا حصول ، حقیقی معنوں میں ہماری جانب سے ایک ڈیجیٹل ادارہ بننے کے وژن کے تناظر میں ، ملک کے ڈیجیٹل مستقبل میں Jazz کی انویسٹمنٹ کو واضح کرتا ہے

اس اقدام سے Jazz کی جانب سے حکومت کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرنے اور معاونت کی عکاسی ہوتی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان سے متعلق Jazz کا ایجنڈا واضح ہوتا ہے ۔۔ Jazz فورجی سپیکٹرم نیلامی میں حصہ لینے والا واحد آپریٹر تھا ، لہذا کسی بولی کے بغیر کامیاب قرار پایا ہے ۔​

​Jazz اپنے فورجی نیٹ ورک کو توسیع دیتے ہوئے نئے ڈیجیٹل تجربات متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جو نہ صرف غیرمعمولی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کےلیے ڈیزائن کیے گئے ہیں بلکہ مالی ، کاروباری اور تفریحی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد گار ہیں ۔۔