Jazz نے اپنے بزنس کسٹمرز کےلیے ورک فراہم ہوم پیکجز کا اعلان کردیا

اسلام آباد ، چوبیس مارچ ، دوہزار بیس : کورونا وائرس کا پھیلاو پاکستان بھر میں زندگیوں کو متاثر کرنے اور روز مرہ کے معمولات میں دخل اندازی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ان مشکل حالات میں ایک یقین دہانی کافی آگے تک جاسکتی ہے اور Jazz بزنس اپنے بزنس کسٹمرز کو کمیونیکیشن بنڈلز کے مفت اپ گریڈ کرنے اور ڈیٹا فری بیز کی صورت میں ریلیف فراہم کرتے ہوئے بالکل وہی کررہا ہے ،کیونکہ ایسی صورتحال میں زیادہ تر کمپنیاں ریموٹ ورکنگ کو اپنا رہی ہیں ۔ ​

اس مقصد کےلیے تین کوششیں متعارف کرائی گئی ہیں ۔ پہلی پیشکش کسٹمرز کےلیے پچاس روپے میں مہینے کےلیے پانچ جی واٹس ایپ ڈیٹا ہے ، دوسری پیشکش کسی ڈیٹا بولٹ آن کی سبسکرپشن پر چار جی بی فری ڈیٹا ہے ۔ اور تیسری پیشکش ایک ماہ کےلیے بولٹ ونز پر ڈیٹا ، وائس اور ایس ایم ایس پر مفت اپ گریڈز ہیں ۔ ​

​Jazz کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی کوششوں کے دوران ریموٹ ورکنگ کو اپنانے کی وجہ سے ڈیٹا کی ڈیمانڈ تیزی سے بڑھی ہے اور ہم وہ تمام ممکن کوششیں کررہے ہیں جن سے یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ ان کا کاروبار متاثر نہ ہو ۔ ان آفرز کا مقصد ہمارے بزنس کسٹمرز کو بغیر کسی اضافی چارجز کے ڈیٹا ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ ہمارے موٹو ‘‘ ڈیزائنڈ ٹو ہیلپ یو گرو ’’ کے تناظر میں ، تبدیل ہوتی ضروریات کے وقت پر ، ہم اسی طرح کی آفرز اور نئی سروسز سامنے لانے کا عمل جاری رکھیں گے ۔

کمپنی اپنے بی ٹو بی کسٹمرز کےلیے ان کا کاروبار ، رواں دواں رکھنے کو یقینی بنانے کےلیے ، تمام سوالات Jazz بزنس کنسلٹنٹس ، Jazz بزنس ہیلپ لائن ( زیرو تھری ٹرپل زیرو ، ون سکس زیرو ، ون سکس زیرو) آفیشل سپورٹ ای میل [email protected] Jazz بزنس مینیو فار فیچر فون یوزرز ( سٹار ، سیون سکس ایٹ ، سٹار سیون ہیش ) Jazz بزنس ویب کیئر اور Jazz بزنس واٹس ایپ (03003008000). پر بھیج رہی ہے ۔ ​

​کورونا وائرس کے جاری پھیلاو اور بیشتر کاروباری اداروں کی جانب سے کام کرنے کی پالیسیوں میں بدلائو لائے جانے کے ماحول میں ، Jazz اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہا ہے اور اس مشکل لڑائی اور آخر کار مل کر اس وبا پر قابو پانے کے ذریعے ، اپنے سٹیک ہولڈرز کو سپورٹ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔