خیبرپختونخوا میں Jazz اور ورلڈ بینک پاور ڈیجیٹل یوتھ سمٹ

پشاور ، ستائیس اپریل ، دوہزار اٹھارہ :​

دوہزار اٹھارہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ ( ڈی وائی ایس ) Jazz ، ورلڈ بینک اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی اگلی نسل کو اکٹھا کرنے کےلیے منعقد ہورہی ہے ۔ سمٹ کا مقصد تین بنیادی سامعین کو متوجہ کرنا ہے ، پاکستان اور باہر سے ٹیک انڈسٹری لیڈرز ، نئی سٹارٹ اپ کمیونٹٰی ، نیٹ ورک ، سیکھنے اور متحرک ہونے کی تلاش میں نوجوان افراد ۔۔ سمٹ کے شرکا میں نجی شعبے ، انویسٹرز ، حکومت ، سول سوسائٹی ، نوجوان گروپس اور تعلیم سے جڑے افراد میں سے لوگ شامل ہوں گے ۔​

ہرسال مقامی اور بین الاقوامی ڈیجیٹؒل انٹرپرینیورز ، ٹیکنالوجسٹس ، کمپنیوں ، اور انویسٹرز کے ساتھ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا مقصد علم و تجربات شیئر کرنا جبکہ ہزاروں نوجوان شرکا کو تربیت دینا اور ان پر سرمایہ کاری کرنا ہوتا ہے ۔ اس سال سمٹ میں مقررین کی ایک نئی لائن اپ تیار ہے جن میں جمال خان (سی ای او ارپاٹیک) منیب مائر ( سی ای او بائیکیا ) رابیل وڑائچ ( سی ای او سرمایہ کار) اسرا ندیم ( ڈریپر یونیورسٹی میں پرگرام منیجر) اور، اوریلی سیلوے آئر( فاونڈر شفٹ بیلنس ) شامل ہیں ۔​

پہلے کی طرح ایونٹ میں کئی پینل مباحثوں کی منصوبہ بندی کی گئی جن کے ہمراہ پریکٹیکل ٹپس کے ساتھ ، اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں ٹریننگ ، بلاک چین ای کامرس ، آرٹیفیشل انٹلی جنس اور مشین لرننگ کے ساتھ ورکشاپس کا اہتمام شامل تھا ۔ ​

کے پی آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا ہے اور ڈیجیٹل اکانومی کے ذریعے سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ہم ڈیجیٹل مہارتوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اور ایک ڈیجیٹل کے پی بنانے کی راہ ہموار کرنے کےلیے ہمیں انفراسٹکچر کی ضرورت ہے ۔ حکومت نے ایک حکمت عملی اختیار کی ہے جو پالیسی اصلاحات پر فوکس کرتی ہے اور اس حکمت عملی کی سپورٹ کےلیے اقدامات کی صورت میں ایک واضح لائحہ عمل تجویز کرتی ہے ۔ ​

پاکستان کےلیے ورلڈ بینک کی کنٹری منیجر میلنڈا گڈ نے سمٹ دوہزار اٹھارہ کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کےلیے مارکیٹ ، جو اربوں ڈالر کی انڈسٹری ہے ، تیزی سے پھل پھول رہی ہے اور اسے نوجوان ٹیلنٹ کی ضرورت ہے ۔ تخلیق اور جذبے کے ساتھ آپ سماجی اور معاشی تبدیلی میں سب سے آگے ہوسکتے ہیں ۔ مجھے امید ہے آپ اس زبردست مستقبل میں ڈرائیونگ سیٹ پر ہوں گے ۔ ​

Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر علی نصیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفہرست ڈیجیٹل کمپنی ہونے کے ناطے Jazz پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل کےلیے ایک مربوط کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے ۔ علاقے میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے مقصد سے ہماری کے پی آئی ٹی بورڈ کے ساتھ معاونت نئی نہیں ، گزشتہ سال ہم نے خیبرپختونخوا کے ڈیجیٹل منصوبوں پر عملدرآمد کےلیے ان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس شراکت داری کے تحت Jazz نہ صرف ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں معاونت کرے گا بلکہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل مہارتوں اور خواندگی سے بہرہ مند کرکے رابطہ کاری اور ڈیجیٹل قابلیت کے فوائد کو زیادہ لوگوں تک پہنچائے گا ۔ ​

کے پی آئی ٹی بورڈ اور Jazz کے درمیان اس شراکت داری کے تحت جو تین اقدامات ہوں گے ، ان میں ٹیل کو کی جانب سے ‘‘ میک یور مارک پروگرام ’’ جیساکہ Jazz سمارٹ سکول کو سامنے لانا ، اپنا ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا واضح کرنا اور سمٹ دوہزار اٹھارہ میں ایک سوک ڈیجی تھون کا اہتمام کرنا شامل ہیں ۔ کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت Jazz ‘‘کے پی ’’میں ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ ٹول کٹ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ کی بنیادی معلومات اور فہم کو فروغ دے گا ۔ دو سال میں چالیس ہزار نوجوانوں تک رابطہ کاری اور ڈیجیٹل قابلیت کے فوائد پہنچانا ، اس کا مقصد ہے ۔ ​

جبکہ کے پی آئی ٹی بورڈ کے درشال پروگرام کے تحت Jazz تخلیقی لیبارٹریوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کرے گا اور اپنے پہلے سے قائم شدہ این آئی سی کے ساتھ ہم آہنگی لائے گا ۔ اس سے سٹارٹ اپ میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی انٹرپرینیور شپ کو معاونت حاصل ہوگی اور ان کے بزنس کا جلد ترقیاتی مرحلہ آئے گا ۔ Jazz ، درشال لیبارٹریوں میں موجود سٹارٹ اپس کو سرپرستی فراہم کرتے ہوئے اس پروگرام کو بھی سپورٹ کرے گا ۔ ​