اسلام آباد ، انیس جنوری ، دوہزار سترہ : پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی Jazz نے ایک زبردست سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ آج سے Jazz اور وارد کے سبسکرائبرز اپنے بیلنس ری چارج کرنے کےلیے ایک ہی سکریچ کارڈ استعمال کرسکیں گے ۔ Jazz نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ تمام Jazz اور وارد سبسکرائبرز اپنا بیلنس ٹاپ اپ کرنے کےلیے Jazz لوڈ استعمال کرسکیں گے
سی سی او Jazz آصف عزیز نے اس مشترکہ پیشکش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ادغام کے ساتھ ، وعدے کے مطابق ، ہم مقامی ٹیلی کام منظر نامے کو ازسرنو مرتب کرنے کےلیے تیار ہیں ۔ ہم اپنے معزز صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اترنے کے مشن سے ، جدید اور پرکشش پروڈکٹس کی منصوبہ بندی کرنے، تشکیل دینے اور پیش کرنے کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ یہ صرف ، پرجوش مشترکہ پیشکش کا آغاز ہے ، جو ہم نے Jazz اور وارد کے سبسکرائبرز کےلیے اکٹھی کر رکھی ہیں کیونکہ ہم مستقبل سازی کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔
یہ صارفین کےلیے ایک ناقابل یقین خبر اور Jazz اور وارد کی ہم آہنگی کےلیے ایک سنگ میل ہوگا کہ اس سے ریٹیلرز کی تعداد بڑھے گی جہاں سے سبسکرائبرز اپنا کریڈٹ ری چارج حاصل کرسکیں گے ۔ Jazz اور وارد کے تمام پرجوش ریٹیلرز ، تمام صارفین کو اب مشترکہ بیلنس لوڈ کی سہولت دے رہے ہیں ۔ وارد کے سبسکرائبرز اپنا بیلنس ٹاپ اپ کرنے کےلیے اب Jazz لوڈ استعمال کرسکیں گے ۔
Jazz ، اپنے کاروبار کے ہر پہلو کے لحاظ سے ، اپنے صارفین کا خیال رکھنے والی ، راست گو ، کاروباری ، تخلیق کار اور اشتراک سے چلنے والی کمپنی ہے ۔ آج پانچ کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ Jazz نمبر ون ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی قیادت کرے گی ۔