Jazz اور ٹیلی نار نے کسٹمر کی ضروریات پوری کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے اشتراک کرلیا :

اسلام آباد ، پچیس فروری دوہزار بیس : ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر اوربدلتے کسٹمر تجربات کےلیے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ، Jazz نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ اور ٹیلی نار پاکستان نے Jazz کیش کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی ہے تاکہ صارفین سے متعلق تجربات کو بہتر بناکر موبائل فنانشل پلیٹ فارمز کو براہ راست اور بلارکاوٹ کام کےلیے مربوط بنایا جاسکے ۔ شراکت داری کا مقصد صارفین کےلیے ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے تاکہ انہیں مالیاتی اور موبائل کمیونیکیشن کی ضروریات پوری کرنے کے عمل میں ، ان کےلیے قابل اعتماد اور زمینی سرحدوں سے بالاتر خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔ ​

​اداروں کے درمیان اس براہ راست ہم آہنگی کے مطابق ، ایزی پیسہ ایپ ، Jazz ائرٹائم خریدنے کےلیے استعمال کی جاسکتی ہے اور اسی طرح Jazz موبائل ایپلی کیشن کو ٹیلی نار پاکستان بنڈلز خریدنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ دو مسابقتی اداروں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور ڈیجیٹل دنیا کے تیزی سے فروغ میں ایک خوش آئند پیشرفت ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ڈیجیٹل چینلز کو مضبوط کیا جائے تاکہ صارفین کےلیے ان کی منتخب کردہ سروسز کا استعمال ہرممکن طور پر آسان بنایا جاسکے ۔

​Jazz کے سی سی او آصف عزیز نے کہا کہ ہماری ترجیح صارفین کی چوائس کو پروموٹ کرنا ہے اور اعلی معیار کی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک ان کی رسائی بہتر بنانا ہے جو کہ پسماندہ گھرانوں کےلیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں ۔ ایزی پیسہ کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے اس مینڈیٹ کی جانب لازمی طور پر ایک اہم قدم ہے ۔ مقابلے میں موجود موبائل پے منٹس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ شراکت داری ، زمینی سرحدوں سے بالاتر ایک پیمنٹ ایکو سسٹم بنانے سے متعلق ہمارے ارادے کو ظاہر کرتی ہے جو کہ مستقبل میں زیادہ کھلے ، قابل عمل پے منٹ کے نظام کی تشکیل میں مدد دے گا ۔ اس ہم آہنگی کے ساتھ ، ہم صارفین کو اضافہ شدہ خدمات اور آزادی دے رہے ہیں تاکہ وہ Jazz اور ٹیلی نار پاکستان سے متعلق اپنی تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ ٹرانزکشنز کےلیے اپنا پسندیدہ موبائل منی اکاونٹ منتخب کرسکیں ۔

ٹیلی نار پاکستان کے سی ایم او ، عمیر محسن نے اس منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ اپنے صارفین ہمارے کاروبار کی بنیاد ہوتے ہیں اور انہیں ہاتھوں کی انگلیوں پر سہولت اور فزییبلٹی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ Jazz کیش کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے مالیاتی معاملات میں ہم زیادہ وسیع گیٹ وے فراہم کررہے ہیں اور ان امور پر ، جس کی ہماری انڈسٹری نے آفر کرنی ہے ، ہم زیادہ توجہ دیتے ہوئے صارفین کے تجربات کو بڑھا رہے ہیں ۔۔ ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں ہم زمینی سرحدوں کو کم کررہے ہیں اور مربوط ٹچ پوائنٹس کے ذریعے اپنے صارفین کو اہل بنا رہے ہیں ۔ ​

​ہیڈ آف ایزی پیسہ ، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک خرم ملک نے شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ ، صارفین کی مالیاتی ٹرانزکشنز کا طریقہ بدل رہا ہے ۔ ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے کر صارفین کے تجربے کو ڈیجیٹائز کرنا ہمارا مقصد ہے تاکہ انہیں بہ سہولت پیمنٹ آپشنز مہیا ہوسکیں ۔ Jazz کے ساتھ یہ شراکت داری اس سمت میں ایک اور قدم ہے ۔ ہم ایزی پیسہ کی چھتری تلے زیادہ برینڈز اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو لانے کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ صارفین کےلیے متنوع مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آسانیاں فراہم کی جاسکیں ۔

یہ دو مسابقتی موبائل آپریٹرز اور فنانشل سروسز کے درمیان ایک لینڈ مارک معاہدہ ہے اور ہمیں ٹیکنالوجی کی مدد سے ملنے والے فوائد کے بارے میں اندر کی معلومات سے آگاہ کرتا ہے ۔ ایسے اشتراک اور لین دین ان دونوں کمپنیوں کو اپنے کئی وعدے پورے کرنے کے قابل بناتے ہیں جن میں فروغ پذیر اہلیت اور صارفین سے متعلق بہتر تجربہ شامل ہیں ۔ ​