Jazz اور پی آئی اے نے ملازمین اور مسافروں کے فائدے کےلیے شراکت قائم کرلی

​اسلام آباد ، گیارہ دسمبر دوہزار انیس : Jazz اور پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان کی قومی ائر لائن کے ملازمین اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔ یہ شراکت داری معیشت کے اہم عنصر کےلیے Jazz کی ڈیجیٹل خدمات کی توسیع کے سلسلے میں اہم سنگ میل ہے ۔

اس شراکت داری کے تحت پاکستان کا سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکیشن ادارہ ، Jazz یہ چاہتا ہے کہ وہ سفر کو آسان بنانے کےلیے ای ٹکٹنگ حل ، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی تقسیم کا حل ، پنشنرز کےلیے پنشن کی تقسیم کا حل اور ملازمین و پنشنرز کےلیے Jazz کیش ویلٹ فراہم کرے ۔ ​

پی آئی اے کے ساتھ کام کرنے والے ، اور اس پر سفر کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو آسانی فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ فلائیٹ اپ گریڈ کرنے اور سامان زیادہ ہونے پر صارفین کو کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دینے کی خاطر Jazz ائرپورٹس پر کاونٹرز قائم کرے گا ۔ مزید برآں Jazz مسافروں کو پی آئی اے کاونٹرز پر ، عمرہ اور حج کے سپیشل پیکج آفر کرتے ہوئے، خصوصی جی ایس ایم سمز فروخت کرے گا ۔ پی آئی اے آفسز میں ڈے کیئر سنٹرز کےلیے سم والے کیمرے بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے ملازمین کو ‘‘ ایم آئی ایف آئی ’’ ڈیوائسز بھی دی جائیں گی ۔​

​Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے پارٹنر شپ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے امکانات کو دیکھتے ہیں ، اور بڑی تعداد میں ، مختلف نوعیت کے لوگوں کو اپنی سروسز سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ہم نے مسافروں اور ملازمین دونوں کو مستفید کرنے کےلیے قومی ائرلائن کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔

​پی آئی اے کے ، سی ای او ائرمارشل ، ارشد ملک نے اس موقع پر کہا کہ Jazz کے ساتھ مفاہمتی یادداشت نہ صرف پی آئی اے مسافروں کو بلکہ ائرلائن کے ملازمین کو بھی اضافی خدمات فراہم کرے گی ۔