اسلام آباد ، بارہ مئی دوہزار بیس : پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکشن کمپنی Jazz نے فلیگ شپ گیمنگ پلیٹ فارم آف ماونٹین ڈیو ، ڈیو گیمرز ایرینا اور گیم ناو کے درمیان چار ہفتے پر مشتمل پب جی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک پارٹنرشپ کےلیے ڈیٹا پارٹنر بننے کےلیے ‘‘پیپسی کو’’ کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی ہے ۔
Jazz کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شعیب احسان آفتاب نے کہا کہ آن لائن گیمنگ تجربہ Jazz کی جانب سے فراہم کردہ مختلف خدمات میں سے ایک اہم عنصر ہے ۔ گیم ناو کی ڈیو گیمرز ایرینا کے ساتھ شراکت کے ذریعے ہماری خواہش ہے کہ بڑی تعداد میں صارفین کےلیے ایک بہتر گیمنگ تجربہ سامنے لایا جائے تاکہ انہیں Jazz سپر فورجی کے ذریعے ٹیسٹنگ کے وقت میں ساتھ شامل رکھا جاسکے ۔
گیم ناو، تمام گیمنگ پلیٹ فارم پر محیط ایک واحد پلیٹ فارم ہے ، جس کے ذریعے صارفین مفت گیمز ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ، ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں ، مرچنٹ کارڈز خرید سکتے ہیں اور دیگر چیزوں کےلیے ہوسٹ کرسکتے ہیں ۔ ‘‘ پیپسی کو’’ کے مارکیٹنگ اینڈ فرنچائز ڈائریکٹر سعد منور خان نے کہا کہ ماونٹین ڈیو ان دنوں میں گھر پر رہنے اور سماجی فاصلے قائم رکھنے میں اپنا تعاون جاری رکھتا ہے ۔ جب کوئی صارف گھر پر ہوتا ہے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اس سے فائدہ اٹھانے کی خواہش انتہا پر ہوتی ہے ، ہم اپنی اقدار کے ساتھ مخلص رہ کر پیش پیش ہیں ۔۔ اپنے صارفین کو گھروں میں رہنے اور لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرنے کی خاطر ، ان کو اپنا پلیٹ فارم ، ڈیو گیمرز ایرینا فراہم کررہے ہیں ۔ اس پروگرام میں Jazz اور گیم ناو کی شراکت داری کے ذریعے ، ہمارا مقصد اپنے گیمنگ تجربے کو فروغ دینا اور ان غیرمعمولی حالات میں لوگوں تک پہنچنا ہے ۔
ٓن لائن ٹورنامنٹ کےلیے رجسٹریشن اب لائیو ہے ، رجسٹر ہونے کےلیے صارفین dga.gamenow.com.pk کی ویب سائیٹ پر لاگ آن ہوسکتے ہیں اور لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں ۔
MtnDew #DewGamersArena #GameNowwithJazz#