Jazz اور موٹورولا نے نئے موٹو سی پلس فون اور اس کی قابل اعتماد اشیا کی فراہمی کےلیے پارٹنر شپ کرلی

Jazz نے پاکستان بھر میں موٹو سی پلس سمارٹ فون کی تمام اشیاء صارفین کو فراہم کرنے کےلیے موٹورولاکے ساتھ شراکت داری قائم کرلی ہے ۔ یہ آغاز Jazz کے جدید پروڈکٹس متعارف کرانے اور ملک بھر میں ڈیٹا سروسز میں بہتری کی سہولت پہنچانے کے عزم کی روشنی میں کیا گیا ۔۔ یہ ڈیوائسز ، دو جی بی ریم اور سولہ جی بی سٹوریج کے ساتھ تمام Jazz سنٹرز پر تیرہ ہزار نوسو ننانوے روپے میں دستیاب ہوں گی ۔۔ ​

​موٹو سی پلس ، اپنے صارفین کو ایک بڑا ڈسپلے ، زیادہ طاقتور بیٹری اور جدید تر کیمرا ، ایسی قیمت میں پیش کرتا ہے جو دیگر ہائی اینڈ ایل ٹی ای سمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ معقول ہے ۔

چارہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ، موٹو سی پلس سنگل چارج کے ساتھ تیس گھنٹے تک بغیر وقفے سے کام کرسکتا ہے ۔ دو سم لگانے کی گنجائش ، صارفین کو اپنے ذاتی اور کاروباری رابطے علیحدہ علیحدہ مرتب رکھنے کی سہولت دیتی ہے جبکہ ایک مائیکرو ایس ڈٰی کارڈ زیادہ ایپس ، فوٹوز اور میوزک کےلیے جگہ بنانے کے کام آتا ہے ۔ ​

ایک طاقتور کیمرہ بھی موٹو سی پلس کا حصہ ہے جو کم روشنی میں بھی کارآمدہے ، دو میگاپکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ اور سیلفی لائیٹ جبکہ آٹھ میگا پکسل دوسرا کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے ، یہ فون خوبصورت شارپ تصاویر اور سلفیاں بنانے کےلیے بہت موزوں لگتا ہے ​

​Jazz سنٹرز سے اس سمارٹ فون کی خریداری پر صارفین کو Jazz برینڈڈ موٹو سی پلس بیک کور اور چھ ماہ کےلیے ، چھ جی بی مفت ایل ٹی ای ڈیٹا ملے گا ۔