اسلام آباد ، سترہ جون ، دوہزار انیس : لاہور اور کراچی میں لیکچر ہال کھچا کھچ بھرگئے کیونکہ پرجوش پاکستانی ایک لیکچر ‘‘ لرننگ ، ہاو ٹو لرن ’’ سننے کےلیے جمع ہوئے ۔۔۔ دنیا کے سب سے زیادہ سبسکرائبڈ اوپن آن لائن کورس یا ‘‘ایم او او سی’’ کی بنیاد پر اس لیکچر نے شرکا کو اس وقت مسحور کیا جب ڈاکٹر باربرا اوکلے نے نیورو سائنس سے پریکٹیکل معلومات اجاگر کرتے ہوئے یہ نقطہ زیربحث لے کر آئے کہ کیسے زیادہ موثر طریقے سے سیکھا جاتا ہے ۔۔ یہ لیکچر حال ہی میں Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر اور وائس چانسلر آف لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) ڈاکٹر ارشد کے درمیان ہونے والی مفاہمتی معاہدے کا حصہ تھا ۔۔ ان دونوں اداروں نے اپنے بنیادی مقصد کے تحت تخلیق اور ڈیجیٹائزیشن کو ترجیح دی ہے تاکہ پاکستان کے وژن دوہزار پچیس کے مجموعی ترقیاتی مقاصد میں آگے بڑھا جائے ۔۔
اس شراکت داری کے حصے کے طور پر ایک سپیکر سیریز ہے ۔ ڈیجیٹل لرننگ میں کچھ ایسے بہترین تھنکرز کے وہ آئیڈیاز جنہیں سامنے لانا اہم ہے ، وہ اس سیریز میں شامل ہیں ۔ اس سیریز کی افتتاحی گفتگو سی ای او Jazz عامر ابراہیم کی جانب سے کی گئی جس کا موضوع ‘‘ لیڈرشپ ان دی ایج آف ریپڈ ڈیجیٹلائزیشن ’’ تھا ۔۔
سی ای او Jazz عامر ابراہیم نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری ہمیشہ سے Jazz کا ایجنڈا رہی ہے ، اندرونی طور پر ہمارے مختلف ڈویلپمنٹ پروگرامز اور بیرونی طور پر سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے ہم اس ضمن میں متحرک ہیں ۔
چوتھے صنعتی انقلاب کی آمد پر ورک فورس کی نئی مہارتوں اور قابلیتوں کی ضرورت ہے ۔ یہ وہ نقطہ ہے جس پر لمز کے ساتھ ہماری شراکت داری چلے گی تاکہ پاکستان بھر میں ، موجودہ اور مستقبل کی درکار مہارتوں کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کا عمل طے کیا جائے ۔ ہمیں پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے اقدامات کو وسعت دینے کےلیے لمز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر خوشی ہے ۔۔
ڈاکٹر ارشد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ تعلیم میں ایک بڑا متوازن پہلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لمز قومی اقدامات میں سب سے آگے رہا ہے جن کے ذریعے لوگوں کی ذاتی بہتری اور ترقی پسندانہ تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔۔ ہمارا قومی آوٹ ریچ پروگرام جو اب انیس ویں سال میں ہے ، ملک کے طول و عرض میں موجود محروم طلبا کےلیے ایک زبردست مثال ہے ۔ لمز لرننگ انسٹی ٹیوٹ اور لمز ایکس نئے اقدامات ہیں ۔
ڈاکٹر احمد نے اس ڈیجیٹل شراکت داری کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اوکلے نے نیورو سائنس اور علمی نفسیات میں پریکٹیکل طریقے سے پاکستان کو لرننگ کا تحفہ دیا جس سے لاکھوں طلبا نے فائدہ اٹھایا ۔ مسٹر عامر ابراہیم اور مسٹر علی نصیر جیسے انڈسٹری لیڈرز کے وژنز کے ساتھ منسلک ، یہ شراکت دای آگے بڑھنے کا ایک زبردست راستہ دکھاتی ہے ۔
ڈیجیٹل لرننگ پاکستان میں خاص معنویت رکھتی ہے کیونکہ یہ دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر تین میں سے دو افراد ٹوئنٹیز کی عمر یا اس سے کم ہیں ۔ کیمیونیکیشن کی صنعت رکاوٹ کا شکار ہوئی ہے اور اس قسم کی شراکت داری کی بدولت کوششوں کو یکجا کیا جارہا ہے تاکہ اس بات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے کہ کیسے نوجوان آن لائن لرننگ تک رسائی حاصل کرکے ڈیجیٹل انٹر پرینیور شپ اور ڈسکوری لرننگ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ لمز اعلی تعلیم میں نئی سمت کے تعین میں سب سے آگے ہے کیونکہ وہ زیادہ مربوط ، ڈسپلنری پروگرامز ، جو ڈسپلنری مہارت کو اکٹھا کرتے ہیں ، وہ پیش کرتا ہے ۔
آئندہ مہینوں میں یہ شراکت داری عوامی آگاہی بڑھائے گی ، پاکستانی نوجوانوں کو ساتھ ملائے گی اور ایجوکیشن چینلز کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ میں آگے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل نمونے اور کورسز متعارف کرائے گی ، اور ان ایجوکیشن چینلز کو Jazz اور لمز کی معاونت حاصل ہوگی جبکہ وائیٹ پیپرز کی تشہیر کانفرنسز کی میزبانی اور دیگر عوامی ایونٹس بھی منعقد کرے گی ۔
Jazz ایک تسلیم شدہ مارکیٹ لیڈر ہے جو لاکھوں پاکستانیوں کے رابطے قائم رکھے ہوئے ہے اور ان کی مالی و سماجی بہتری کےلیے مواقع پیدا کررہا ہے ۔ لمز ایک قومی سطح پر جامع یونیورسٹی ہے جس نے تیرہ ہزار سے زائد ایلومینائی پیدا کیے ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سرکردہ کمپنیوں اور غیرمنافع بخش اداروں میں خود کو منوایا ہے ۔ دونوں ادارے تواتر کے ساتھ کوالٹی کو بہتر بنانے اور اپنا وجود نئی بلندیوں تک پہنچانے کےلیے بہت جدوجہد کررہے ہیں ۔