Jazz اور ایوا کا پاکستان میں سفر جاری

اسلام آباد – 8 جنوری 2019: ​اس سال کی انتہائی متوقع آن لائن ٹریول سیریز ‘‘ ایوا ٹریولز پاکستان ود Jazz ’’ نے پہلے ہی دھوم دھام سے پانچ اقساط سٹریم کردی ہیں ۔ Jazz کی جانب سے ٹریول سیریز کے آغازکے پیچھے یہ سوچ کارفرما تھی کہ غیرملکیوں کو پاکستان کی ثقافت ، رسم و رواج اور روایات کے بارے میں آگاہی دی جائے ، اور اس مقصد کےلیے سندھ ، بلوچستان کے ان دیکھے خوبصورت مقامات تلاش کرکے اجاگر کیے جائیں جن کے بارے میں کئی غیرملکی اور پاکستانی ناواقف ہیں۔

​ٹریول سیریز نے اب تک کراچی میں نرالی اور رنگ برنگی سٹریٹ فوڈ ، مکران ساحلی ہائی وے ، خوبصورت اور نہ ختم ہونے والے گوادر ، کنڈ ملیر کے ساحلی علاقے اجاگر کیے ہیں جن کی درجہ بندی ایشیا بھر میں سرفہرست پچاس ساحلی مقامات میں کی گئی ہے۔

​یہ ٹریول سیریز نہ صرف پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرتے ہوئے غیرملکی سیاحت میں اضافے کا ایک موقع ہے بلکہ مقامی سیاحت کو بھی فروغ دینے کا باعث ہے جس میں کافی کاروباری گنجائش موجود ہے ۔۔۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق دوہزار سولہ میں پاکستان کی جی ڈی پی میں ٹریول اور ٹورازم کا براہ راست حصہ سات ارب ساٹھ لاکھ ڈالر ( سات سو ترانوے ارب روپے ) تھا جو مجموعی جی ڈی پی کا دو اعشاریہ سات فیصد تھا۔

سال دوہزار پچیس تک حکومت کی پیشگوئی ہے کہ سیاحت پاکستان کی معیشت میں ایک ہزار ارب روپے ( ساڑھے نو ارب امریکی ڈالر ) کا حصہ ڈالے گی۔ ​

اس وقت ٹریول اور ٹورازم کے درجہ بندی کے انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چوبیسواں ہے اور اس طرح کے مزید ٹریول شوز کے ذریعے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی جاسکتی ہے خاص طور پر اس بات کو اگر مدنظر رکھا جائے کہ فوربز نے پاکستان کو دوہزار انیس میں سیاحت کےلیے دس بہترین جگہوں میں شامل کیا ہے۔​

Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کاظم مجتبی نے اس بات پر زور دیا کہ کیسے ٹیلکو اس سیریز کی بدولت Jazz کی اس ٹیگ لائن ‘‘ دنیا کو بتادو’’ کے ذریعے مثبت تاثر بنا رہا ہے جو اس طرح کے شو کی ضرورت کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔ یہ ڈیجیٹل ٹریول سیریز اس کام کو سرانجام دینے کا بہترین طریقہ ہے ۔ میں تمام دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور نہیں دے سکتا اور یہ سیریز یہ سارا کام کرنے میں ہماری مدد کررہی ہے۔ ​

انہوں نے کہا کہ Jazz میں ہمیں سیریز کے تناظر میں ناظرین کی جانب سے ایک مثبت ردعمل ملا ہے ۔ ہماری توقعات حقیقی طور پر پوری ہوئی ہیں ۔ یہ Jazz اور ایوا کے درمیان ایک عظیم شراکت داری تھی ، اور ناظرین کی جانب سے ایسا مثبت ردعمل دیکھنے کے بعد ہمارا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ملکی بہتری کےلیے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہی کچھ جاری رکھیں گے۔ ​

​Jazz پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلیے مسلسل کام کررہا ہے اور یہ سیریز پاکستان کے سیاحتی تجربات سے متعلق مکمل پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل ہونے کے سفر کی جانب خدمات مہیا کرے گی ۔ شو کے ناظرین Jazz اور ایوا کے آفیشل پلیٹ فارمز سے منسلک رکھے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے تجربات شیئر کریں اور ایسی جگہوں کے بارے میں سفارشات دیں جہاں ایوا آئندہ کی اقساط میں وزٹ کرسکے۔

ٹریول سیریز کی شوٹنگ کے دوران ایوا کی مقامی یوٹیوبر، انیتا جلیل سے ملاقات ہوئی جو بلوچستان سے ٹریول وی لاگ بنارہی تھیں ، انیتا جلیل کو ٹریول سیریز کی چوتھی قسط میں شامل کیا گیا اور انیتا نے دیگر ٹریول وی لاگرز جیسا کہ عرفان جونیجو کے ساتھ بھی اشتراک عمل کیا۔