ٹیلی کام انفراسٹکچر میں بہتری لانے کےلیے Jazz اور انفراشیئر متفق :

اسلام آباد ، چھ مئی ، دوہزار انیس : پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz اور انفراشیئر پرائیویٹ لمیٹڈ نے ٹیلی کمیونیکشنز انفراسٹکچر میں بہتری کی رفتار بڑھانے کے عزم کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ شراکت داری سٹریٹجی کے لحاظ سے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹکچر کی توسیع کے ذریعے Jazz کو ملک کے دیہی و شہری علاقوں میں مضبوطی کے ساتھ آگے لے کر جائے گی ۔​

​انفراشیئر، ٹیلی کام انفراسٹکچر بنائے گا اور Jazz کےلیے بنیادی خدمات فراہم کرے گا تاکہ Jazz کی مالی انویسٹمنٹ کم ہوسکے اور اس سے عظیم ڈیجیٹل کمپنی کےلیے اپنی بنیادی کاروباری ذمہ داری ادا کرنے اور روابط کا عمل بہتر بنانے کا کام جاری رکھنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس شراکت داری سے پاکستان کا نحیف کمیونیکیشنز نیٹ ورک انفراسٹکچر بھی بہتر ہوگا جبکہ Jazz کےلیے اپنی کوریج اور گنجائش پوری کرنا بھی آسان ہوگا ۔

​سی ای او Jazz عامر ابراہیم نے اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس طرح کی سٹریٹجک انویسٹمنٹس کے ذریعے تیز ڈیجیٹلائزیشن ہے ۔ انفراشیئر کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان کے روابط کے ایجنڈے میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ہم مل کرمقامی ٹیلی کام انفراسٹکچر کو بڑھا رہے ہیں اور Jazz کی ان کوششوں کو وسعت دے رہے ہیں جو ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید آگے لے جانے کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں Jazz کی جانب سے کی گئیں ۔

انفراشیئر اپنی مہارت اور انویسٹمنٹ سے ملک کو نئے ڈیجیٹل دور کا حصہ بننے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ اس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر تعلیم ، زراعت ، مالیاتی خدمات ، اور صحت کے شعبے مفید بنیں اور فروغ پذٰیر ہوں ۔ اس سوچ کو قابل عمل بنانے اورعملی اقدامات کےلیے اینگرو گروپ پہلے ہی کمپنی میں سات ارب پچاس کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کی منظوری دے چکا ہے ۔​

انفرا شیئر کی جانب سے ریحان حسن نے کہا کہ انفرا شیئر کمپنی اس بات پر مضبوط سے یقین رکھتی ہے کہ رابطہ کاری اب بنیادی انسانی ضرورت ہے ، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو لوگوں کی سماجی اور مالیاتی شمولیت کو ممکن بناتا ہے ۔ اسے انفراسٹکچر میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ سروس کی کوالٹی میں اعلی ترین سطح پر پہنچا جاسکے ۔​

ہمیں یہ اہم اثاثے تشکیل دینے اور ان کا انتظام کرنے کے سلسلے میں Jazz کی طرف سے قابل اعتماد پارٹنر تسلیم کیے جانے پر فخر ہے ۔​