اسلام آباد – 01 فروری 2019: ملک کی سرکردہ ڈیجیٹل کمیونیکشن کمپنی Jazz نے اپنے موجودہ اور متوقع صارفین کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کےلیے، رائیڈ فراہم کرنے والی پاکستان کی سرکردہ ایپ ، کریم کے ساتھ شراکت قائم کرلی ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے لوگوں کو Jazz سمز کی خریداری ، اپنے نمبرز Jazz نیٹ ورک میں شامل کرنے ، اپنی سمز کی تبدیلی اور اپنے اکاونٹس کو ریچارج کرنے جیسی سہولتیں گھر بیٹھے کریم ایپ کے ذریعے ملیں گی ۔
اس منفرد شراکت داری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے Jazz کے سی سی او آصف عزیز نے کہا کہ Jazz ایک ڈیجیٹل پاکستان ایجنڈا کےلیے پرعزم ہے ۔ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو ، رائیڈ سروس فراہم کرنے والی پاکستان کی سرکردہ ایپ کے ذریعے اپنی پروڈکٹس ان کی دہلیز پر پہنچانے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہیں ۔ صارفین سے قربت رکھتے ہوئے ہم ہمیشہ انہیں اپنے تمام اقدامات میں مقدم رکھتے ہیں جو ہم اٹھاتے ہیں ۔ کریم کے ساتھ شراکت داری ڈیجیٹل تخلیق اور کم ترین دستیاب وقت میں کسٹمرز کو خدمات فراہم کرنے میں ایک سنگ میل ہے ۔
جنرل منیجراسلام آباد شہزاد جمال نے اس شراکت داری کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کریم میں ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں کو آسان بنانے پر یقین رکھتے ہیں ، Jazz کے ساتھ شراکت داری ایک ایسی ہی مثال ہے کہ کاروبار کیسے مل کر کیا جاسکتا ہے اور صارفین کو ان کی دہلیز پر کیسے آسانی فراہم کی جاسکتی ہے ۔
فی الحال یہ سہولت پچیس فروری دوہزار انیس کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کےلیے لائیو ہوگی ۔