اسلام آباد ، بارہ جولائی دوہزار اٹھارہ ۔
Jazz نے اپنے سبسکرائبرز کو سال بھر کے دوران مختلف پروموشنز دینے کےلیے کریم کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی ہے ۔۔ سبسکرائبرز کریم ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کرتے ہوئے اگلی چار رائیڈز کےلیے بیس فیصد رعائت حاصل کرنے کےلیے یہ پرومو کوڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔۔
‘JAZZSUPER4G’
پہلی مرتبہ کریم ایپ کے یوزرز اپنی پہلی رائیڈ پر دو سو پچاس روپے تک رعائت حاصل کرنے کےلیے یہ پروموکوڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔۔
‘JAZZRIDE’
Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کاظم مجتبی نے اس اشتراک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ Jazz میں اپنے معزز صارفین کو اضافی فوائد فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ کریم جیسی علاقائی کمپنی کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے سے ہمیں لاکھوں لوگوں کو محفوظ اور کسی بھی قسم کی زحمت سےآزاد ٹرانسپورٹ کی سہولت کی شکل میں خدمات فراہم کرنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے موبائل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے فوائد کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے ۔۔
کریم پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ عمر ضابط نے کہا کہ ہمارے صارفین کو نئی اور پرجوش آفررز دینے کےلیے Jazz کے ساتھ شراکت داری خوشی کا باعث ہے ۔ کریم ہر لحاظ سے پاکستان میں ڈیجیٹل تخلیق کی قیادت کرتا دکھائی دیتا ہے اور یہ شراکت داری ہمیں اپنی منازل کے قریب لائے گی ۔ Jazz کی سروسز اور ہمارا پلیٹ فارم مل کر اپنے صارفین کو فائدہ پہنچانے اور کہیں بھی آنے جانے کےلیے ان کی زندگیاں آسان بنانے کا کام جاری رکھیں گے ۔۔
اس شراکت داری کے تحت Jazz اور کریم دوہزار اٹھارہ کے سال بھر میں پندرہ شہروں میں پروموشنل آفرز متعارف کرائیں گے ۔ مزید برآں کریم کے صارفین جلد ، Jazz کیش موبائل اکاونٹ اور Jazz کیش ریٹیلر شاپ کے ذریعے اپنی رائیڈز کےلیے کریڈٹ خریدنے کے قابل ہوجائیں گے ۔ اس سے صارفین کو سفر کرتے ہوئے ذہنی آسودگی کے ساتھ ، پیشگی طور پر ، اپنی کریم رائیڈز کا بہ سہولت ٹاپ اپ ملے گا ۔
Jazz کے چیف ، ایم ایف ایس ، اینڈ ڈیجیٹل آفیسر عامر اعJazz نے کہا کہ یہ شراکت داری کریم کو ہماری طرف سے ایک تیز ، بہ سہولت فنڈز ٹرانسفر کی سہولت دے کر ، معاونت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ جیسا کہ ہم مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کےلیے پرعزم ہیں ، یہ شراکت داری ہماری طرف سے لاکھوں کریم صارفین اور کریم کیپٹنز کو خدمات فراہم کرنے کا سبب بنے گی جو ہمیں ہمارے حتمی مقصد کے حصول میں معاونت فراہم کرے گی ۔
مذکورہ بالا امور میں اضافے کے طور پر کریم بھی ، Jazz کیش کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز تلاش کررہا ہے تاکہ صارفین کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے ۔ Jazz کیش کی ، کیش آوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ، Jazz کا ملک بھر میں پچھہتر ہزار سے زائد ریٹیلرز کا وسیع نیٹ ورک ، صارفین کےلیے ، تیز ، کم خرچ اور بہ سہولت کیش نکلوانے کی سہولت فراہم کرکے انہیں فائدہ پہنچائے گا ۔۔۔