Jazz کا چھٹا کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ دوہزار سترہ

اسلام آباد ، چھ جون ، دوہزار سترہ ۔۔ ڈی ایچ اے سپورٹس کلب ( معین خان اکیڈمی ) نے کولا نیکسٹ کی پریذینٹیشن ، Jazz چھٹا کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ دوہزار سترہ کا آغاز کردیا ۔۔۔ ٹورنامنٹ نو جون سے شروع ہوگا جو تیئیس جون دوہزا سترہ تک ڈی ایچ اے سپورٹس کلب ( معین خان اکیڈمی ) میں جاری رہے گا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سوئی سدرن گیس لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) اور اسٹٰیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیان ہوگا ۔​

​ایک افتتاحی میچ Jazz جنید جمشید ممبرز الیون اور کولا نیکسٹ امجد صابری سٹارز الیون کے مابین آٹھ جون دوہزار سترہ کو ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں ملک کی نامور سیلبریٹیز پر مشتمل ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں ملک کی سرفہرست آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسٹٰیٹ بینک آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان ، عمر ایسوسی ایٹس ، یونائیٹیڈ بینک لیمیٹڈ ، سوئی سدرن گیس لمیٹڈ ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ ، کے الیکٹرک اور برائیٹو پینٹس شامل ہیں ۔۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم بیس لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو آٹھ لاکھ روپے اور رنر اپ کو چار لاکھ روپے ملیں گے ۔ باقی رقم انفرادی انعامات کے طور پر دی جائے گی ۔ ٹورنامنٹ پی ٹی وی ورلڈ اور پی ٹی وی گلوبل چینل دکھایا جائے گا ۔

​پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سی ای او معین خان سپورٹس اکیڈمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ آرگنائز کرنا اور ابھرتے ہوئے قومی ستاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ، میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے ۔ مجھے یقین ہے تمام کھلاڑی ڈی ایچ اے سپورٹس کلب ( معین خان اکیڈمی )میں سہولتوں اور ماحول سے لطف اندوز ہوں گے ، جہاں اس وقت کرکٹ ، سوئمنگ ، سکوائش اور جیم کی بین الاقوامی سطح کی سہولتیں موجود ہیں ۔

ٓخر میں معین خان نے ملک کے نوجوانوں کو شاندار سہولتیں فراہم کرنے پر ڈی ایچ اے کراچی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اور ایم ایس Jazz، ٹائٹل سپانسر ، ایم ایس کولا نیکسٹ ، پریذینٹنگ سپانسراور میڈیا پارٹنر پی ٹی وی کے ساتھ بھی اظہار تشکر کیا جو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کےلیے اس کی سرپرستی اور تعاون کررہا ہے ۔​

میچز کا شیڈول درج ذیل ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نو جون دوہزار سترہ کو ہوگا ۔​

​آصف عزیز ، چیف کمرشل آفیسر Jazz :

​Jazz پاکستانیوں کے جذبے کی شدت سے آگاہ ہے اور کرکٹ ایسا کھیل ہے جو ہم سب کو قومی سطح پر متحد کرتا ہے ۔ ہم ایک مرکزی فورس کی حیثیت سے پلیٹ فارمز مہیا کرنے میں ثابت قدم ہیں جس سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے ۔ یہ ہمارا عزم ہے آج کےلیے اور ہمیشہ کےلیے ۔۔۔

شہبازمقصود خان ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ Jazz :​

Jazz پاکستان کے ہرشہری خاص طور پر نوجوانوں کو پلیٹ فارمز مہیا کرکے ، کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کےلیے پرعزم ہے تاکہ وہ مقامی اور بین الاقوامی ، دونوں سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھاسکیں ۔ ہم اس سوچ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کےلیے بالکل پرعزم ہیں ۔​

ٹیمیں :​

گروپ اے گروپ بی
K-Electric UBL
NBP SNGPL
SBP Omar Associates
SSGC Brighto Paints