Jazz نے کووڈ نائنٹین کے خلاف سو فیصد ویکسینیشن کرالی

اسلام آباد ، بارہ اگست دوہزار اکیس : اپنی ورک فورس کے تحفظ اور بہتری کےلیے Jazz نے اپنے تمام اہل ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرالی ہے ۔ اس میں وہ کمپنی سٹاف شامل ہے جنہوں نے کم ازکم کووڈ نانئنٹین کی ایک خوراک لگوائی ہے ۔ ​

​یوم آزادی کی اندرونی تقریبات کے دوران Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملازمین کو سو فیصد ویکسینیشن کے معیار پر پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ Jazz اپنے لوگوں کے تحفظ کےلیے مکمل طور پر پرعزم رہا ۔ ہماری اندرونی ویکسینیشن مہم کا مقصد نہ صرف ہمارے اپنے ملازمین کی صحت کا تحفظ تھا بلکہ ان لوگوں کا بھی خیال کرنا تھا جو ان کے اردگرد ہیں ۔ یہ کامیابی ہمارے ‘‘ Jazz کیئرز’’ اقدام کا ایک اور پہلو ہے ، اور اس یوم آزادی پر اس سے بڑی قوم کی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی کہ ہم خود کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ رکھیں ۔

اپنی ورک فورس کی ویکسینیشن پر توجہ دینے کے علاوہ ، کمپنی نے ویکسینیشن کے سلسلے میں آگاہی کو فروغ دینے کےلیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ساتھ معاونت کی ۔ ​

اپنی تمام اہل ورک فورس کی ویکسینیشن کرنے کے باوجود ، Jazz ابھی تک ملک بھر میں اپنے دفاتر اور ایکسپیریئنس سنٹرز پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرارہا ہے ۔ صرف کووڈ نائنٹین ڈیجیٹل پاس کے حامل ملازمین کو آفس میں کام کرنے کی اJazzت ہے ۔ فرنچائزز اور ایکسپیریئنس سنٹرز پر آنے کی بجائے ، صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ٹچ پرنٹس جیساکہ سیلف کیئر موبائل ایپ ، Jazz ورلڈ استعمال کریں جس کے فعال یوزرز کی تعداد نوے لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔​

وبا کے تمام عرصے میں Jazz نے اپنے سٹاف کے تحفظ اور ان کی بہتری کےلیے کئی اقدامات کیے ۔ Jazz ورک فرام ہوم پالیسی پر عمل کرنے والی ان بڑی کمپنیوں میں سے ایک تھی جب وائرس کا پھیلاو شروع ہوا ۔ اس کے ساتھ آن لائن مشاورتی سیشن اور ورک آوٹ کلاسز ، ون سٹاپ ای ہیلتھ سروسز ، کووڈ نائنٹین کےلیے میڈیکل کوریج پلانز، دفاتر کی باقاعدگی سے ڈس انفیکشن کا عمل ، کام کی جگہ پر ذاتی تحفظ کے سامان کی فراہمی ، سخت نگرانی کے ساتھ سفری پابندیاں ، اہم اشیا جیساکہ ادویات اور آکسیجن کی دستیابی اور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ہاٹ لائن کا قیام شامل تھا ۔ ​

گزشتہ سال کے آغاز میں Jazz نے کووڈ نائنٹین ریلیف کی سپورٹ کےلیے ایک ارب بیس کروڑ روپے کا وعدہ کیا ۔ اس میں قلیل اور طویل مدتی اقدامات شامل تھے جن کا مقصد کورونا کے منفی سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنا تھا ۔ اس وعدے میں سے بارہ کروڑ تینتالیس لاکھ روپے پی ایم ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے گئے جبکہ تیئیس شہروں میں بارہ ہزار سے زیادہ غریب خاندانوں کو ایدھی فاونڈیشن اور دیگر این جی اوز کے توسط سے خوراک راشن فراہم کیا گیا ۔ Jazz نے مختلف ہسپتالوں کو تین لاکھ ساٹھ ہزار پی پی ایز اور زندگی بچانے والے میڈیکل آلات فراہم کیے ۔ اعلان کردہ تعاون کے حصے کے طور پر ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو زیرو ریٹڈ اور سبسڈائزڈ کالز اور سبسڈائزڈ بنڈلز اور موبائل پیمنٹس کی سہولت دی گئی ۔۔ کمپنی نے سو شہروں میں دو لاکھ سترہزار سے زائد طلبا کو سہولت بہم پہنچانے کےلیے سپیشل ڈیٹا بنڈلز کے ساتھ ، ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ، نالج پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی ۔​