خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینے کےلیے انڈسٹری سے اشتراک:

​چار پاکستانی اور ملٹی نیشنل اداروں کے درمیان ملک بھر میں کم آمدنی والی خواتین کےلیے مالیاتی خدمات کی دستیابی بڑھانے کی خاطر اشتراک قائم ہوگیا ہے ۔۔۔ اس اشتراک نے ، جس کا آج اعلان کیا گیا ، پاکستان کی بہترین موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی Jazz کیش کی ٹیکنیکل مہارت اور کنزیومر پروڈکٹ کی دنیا کے ایک بڑا نام یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کو اکٹھا کیا ۔۔۔ پاکستان میں اس منصوبے پر عملدرآمد پاکستانی نان پرافٹ ڈویلپمنٹ فنانس کمپنی ، کاران داز پاکستان اور گلوبل نان پرافٹ ادارے ، ویمنز ورلڈ بینکنگ کی مدد سے ہوگا ۔۔ پارٹنز شپ کا مقصد ایک ایجنٹ بینکنگ ماڈل کےلیے تحقیق ، ڈیزائن اور اس کی تشکیل ہے جو کم آمدنی والی ایسی خواتین کو خدمات مہیا کرے گا جو عموماً روائتی مالیاتی سروسز تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں ۔

یہ منصوبہ یونی لیور کے فی میل ریٹیل ایجنٹس‘‘ گڈی باجیز’’ کے وسیع نیٹ ورک پر استوار ہوگا جو پاکستان بھر میں دیہی اور کم آمدنی والے لوگوں میں یونی لیور کی اشیا بیچتی ہیں ۔۔ ویمنز ورلڈ بینکنگ خواتین کی زندگیوں پر تقریباً چالیس سالہ تحقیق کی روشنی میں ، ان گڈی باجیز کو بطور موبائل بینکنگ ایجنٹ کام کرنے کے قابل بنانے کے سلسلے میں ان کی تشکیل اور حل نکالنے پر کام کرے گا ۔۔۔ یہ خواتین انٹرپرینیورز ، موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ، دیہی علاقوں میں خواتین کے Jazz کیش موبائل اکاونٹ بنانے کےلیے Jazz ریٹیل نیٹ ورک کی ایک توسیع ہوں گی ۔ اس قسم کی ایجنٹ بینکنگ کی بدولت ، خواتین کو ان کے گھروں کے نزدیک بینک دستیاب ہوگا اور انہیں گھر اور کام کاج کی جگہ سے دور نہ جانے پر ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور ان کا وقت بچے گا ، اور اگر انہیں کسی بینک برانچ میں جانا پڑے تو اس قسم کی بچت ناممکن ہوگی ۔۔۔ ​

​سی ای او Jazz عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ، Jazz کیش پاکستان میں بینکنگ کی سہولت سے محروم لوگوں کو بنیادی مالیاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ خواتین مالیاتی خدمات استعمال کریں اور ہمیں امید ہے کہ خواتین کو ایجنٹ نیٹ ورک میں شامل کرنے سے ، ہم اپنے آوٹ لیٹس پر انہیں ان کے کاروبار کےلیے آرام دہ ماحول کے ساتھ ان کی مالی ضروریات پوری کرسکتے ہیں ۔۔

​یونی لیور پاکستان چیئرپرسن اینڈ سی ای او ، شازیہ سید نے کہا کہ گڈی باجی منصوبہ دیہی خواتین کے ذرائع آمدن اور معاشرے میں اثر و رسوخ بڑھا کر انہیں بااختیار بناتا ہے ۔۔ ہم صنفی بنیادوں پر دقیانوسی سوچ کو ختم کررہے ہیں اور رول ماڈؒل بنا رہے ہیں ۔۔ مجھے یقین ہے کہ Jazz کے ساتھ ہماری شراکت داری ، موبائل کی طاقت کے ساتھ ، دیہی پاکستان میں خواتین کےلیے مواقع بڑھائے گی ۔

​و یمنز ورلڈ بینکنگ ، کاران داز کے ساتھ مل کر کام کرے گا جو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولتوں کو استعمال میں لا کر انفرادی طور پر لوگوں کی مالیاتی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔۔۔ یہ دو ادارے ، اس پراجیکٹ کی رہنمائی میں مددگار بننے کےلیے ، خواتین کو خدمات فراہم کرنے کی خاطر ، کامیاب ایجنٹ بینکنگ ماڈلز تشکیل دینے کے سلسلے میں اپنے تجربے کی روشنی میں ، دنیا کی بہترین حکمت عملی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ویمن ورلڈ بینکنگ کی چیف پروڈکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر ‘‘اینا گنچرمین ’’ نے خواتین کی مالیاتی شمولیت کےلیے ایجنٹ بینکنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ خواتین پہلے سے ان دکانوں کے بارے میں جانتی اور ان پر اعتماد کرتی ہیں اور اب وہ گھروں پر کیش رکھنے کی بجائے ، جہاں سے کیش غائب ہوسکتا ہے ، ان دکانوں پر اپنی رقوم جمع کراسکتی اور نکلواسکتی ہیں ۔۔ ایجنٹس کسی خاتون کو باضابطہ مالیاتی نظام میں لانے کےلیے زبردست کردار کے حامل ہیں ، جہاں کوئی خاتون اپنے نام پر بینک اکاونٹ کھلوا سکتی ہے ، اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرسکتی ہے ، کسی مشکل صورتحال میں تحفظ کا ایک راستہ بناسکتی ہے اور حتی کہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتی ہے ۔۔۔ ​

کاران داز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز نے خواتین کی مالیاتی شمولیت کےلیے ڈیجیٹلائزیشن کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا کاران داز پاکستان کا بنیادی مقصد ہے ۔۔ اگر ہم نے اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویپلمنٹ گولز کےلیے کوئی واضح پیشرفت کرنی ہے تو پاکستان کو ترقی کے عمل میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کےلیے فوری کام کرنا ہوگا ۔۔ اس کام کےلیے ایک راستہ یہ ہے کہ مالیاتی سروسز تک خواتین کی رسائی بہتر کی جائے اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز، خواتین کو مالیاتی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہیں ۔۔۔۔​