Jazz نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سعودی بنڈل متعارف کرادیا

اسلام آباد ، سات جون دوہزار اٹھارہ۔​

رمضان المبارک کی رحمتوں سے اپنے صارفین کو مستفید کرنے کےلیے Jazz نے پاکستان میں پہلی بار سعودی بنڈل متعارف کرادیا ہے ۔۔ اب وہ لوگ جو عمرہ اور حج کرنے جارہے ہیں وہ وطن میں اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کےلیے دو سو ایم بی ڈیٹا کے ذریعے نئی بنڈل آفر استعمال کرسکتے ہیں ۔۔ سعودی بنڈل آفر صارفین کو تقریباً چھ سو چھیاسٹھ منٹ واٹس ایپ آڈیو کال کےلیے اور چھیاسٹھ منٹ واٹس ایپ وڈیو کالز یا واٹس ایپ اور براوزنگ کو ملا کر مہیا کرتی ہے تاکہ وہ اپنے وطن میں موجود دوستوں ار رشتہ داروں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرسکیں ۔۔ آپ کا واٹس ایپ سعودی عرب میں ہمارے بنڈل پر کام کرے گا۔ ​

یہ آفر حاصل کرنے کےلیے صارفین کو پاکستان یا سعودی عرب سے (اکاونٹ میں پانچ سو روپے بیلنس کے ساتھ ) یہ ڈائل کرنا ہوگا۔ ​

*7626*1#​

یا پھر وہ ٹرپل ون ( ایک سو گیارہ ) پر کال کرسکتے ہیں۔​

ایسی صورت میں کہ اگر آپ کی رومنگ سعودی عرب میں فعال نہیں ، اسے پاکستان میں موجود کسی کی مدد سے ٹرپل ون پر کال کرنے کے بعد یہ ڈائل کرکے ایکٹیویٹ کرائیں۔​

*7626*1# ​

ایک بار سبسکرائب کرنے سے بنڈل چودہ دنوں کےلیے کارآمد ہوگا ۔ یہ پیشکش Jazz کے پری پیڈ صارفین کےلیے دوہزار اٹھارہ میں سال بھر کےلیے دستیاب ہے۔​