اسلام آباد ، چھ فروری دوہزار بیس ۔۔ پاکستان کی سرکردہ ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی ، Jazz ، ٹیکنالوجی کی ایک بڑی طاقت ہوآوے کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے ۔ ‘‘ہوآوے نالج فیکٹری’’ کے ٹائٹل سے Jazz کے اشتراک کے ساتھ یہ منصوبہ نیشنل انکوبیشن سنٹر میں زیرتربیت سٹارٹ اپس اور Jazz کے ملازمین کو مفت ٹیکنالوجی ٹریننگز دے گا ۔
اس منصوبے کا اعلان ہوآوے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے این آئی سی میں تیسرے اور چوتھے مرحلے کی گریجوایشن کی حالیہ تقریب کے موقع پر کیا ۔۔
بارہ ہفتوں پر مشتمل جامع پروگرام ابتدائی طور پر بگ ڈیٹا ، کلاوڈ کمپیوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق تین ٹریننگزپر مشتمل ہوگا ۔ ہر موضوع ایک ماہ کے دوران ہفتہ وار دو کلاسز میں پڑھایا جائے گا ۔ پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل اکانومی کے دور میں نوجوانوں کو جدید ترین رجحانات سے بہرہ ور کرنا ہے ۔
Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے اشتراک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ایسے شعبے میں جو متحرک اور ہروقت تغیرپذیر ہے ، یہ بات ضروری ہے کہ ملازمین کی ، جدید ترین ٹیکنالوجی کی رفتار کے ساتھ چلنے کےلیے ملازمت کے دوران تربیت کی جائے ۔ ہوآوے یہ اہم قدم اٹھانے میں ہمارا مددگار ہے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو وہ ضروری ہنر سکھا سکیں جو ڈیجیٹل پاکستان کے قیام کی جانب ہمیں تیزی سے لے جائیں ۔
یہ منصوبہ Jazz کے ‘‘ میک یور پروگرام ’’ کے تحت پیش کیا گیا جو نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتا ہے ۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر علم کی فراہمی ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کےلیے تخلیقی انداز میں ڈیجیٹل اور مالیاتی حل تیار کرسکیں ۔۔
جیسا کہ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز، دوہزار تیس پر عملدرآمد کےلیے ، ٹیکنالوجی بہت اہم ہے ، اسی طرح پاکستان کے وسیع تر عالمگیر اہداف کے حصول کےلیے ٹریننگز بھی ایک اہم کردار ادا کریں گی ۔۔
ہوآوے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ ماحول کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور ہم ہوآوے میں اس طاقت کو ایسے بہترین طریقے سے بروئے کار لانا چاہتے ہیں جتنا کہ ہم لاسکتے ہیں ۔۔ ہم نوجوانوں کو کلاوڈ کمپیوٹنگ ، فیوژن ایکسیس اور ورچیولائزیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم موضوعات و تصورات پڑھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ انہیں اپنی زندگیوں میں بروئے کار لاسکیں ۔