ایچ ایم ڈی گلوبل اور Jazz پاکستان میں نوکیا فون کی رینج شروع کریں گے

نوکیا 3310 کے ساتھ نوکیا سکس ، نوکیا فائیو اورنوکیا تھری پاکستان میں ایڈوانس ٹیلی کام ریٹیل آوٹ لیٹس اور Jazz بزنس سنٹرز پر دستیاب ہوں گے ۔۔​

کراچی ، چودہ جون دوہزار سترہ : ایچ ایم ڈی گلوبل ، جو نوکیا فونز کا گھر ہے ، نے پاکستان میں Jazz کے ساتھ خصوصی طورپر نوکیا سمارٹ فونز کی رینج اور نوکیا 3310 لانچ کرنے کےلیے شراکت داری قائم کرلی ہے ۔ اس شراکت داری کے تحت Jazz صارفین کےلیے نوکیا فونز کی خریداری پر خصوصی پروموشنز سامنے لائے گا ۔​

ایچ ایم ڈی گلوبل اپنے سمارٹ فونز کی تمام رینج میں ڈیزائن ،کوالٹی اور استعمال میں عمدگی کے نئے معیار مقرر کرتے ہوئے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہر صارف بہترین کوالٹی ، زبردست ڈیزائن اور خالصتاً اینڈرائیڈ تک رسائی حاصل کرے ۔۔ سوچ بچار سے بنائے گئے ڈیزائن فلسفے کے ساتھ ، یہ ہرسطح پر ، سمارٹ فون کے تجربے کو بہتر بنانے پر فوکس کرتا ہے ، نوکیا فون کا ہر ٹیکنیکل جزو صارفین کی روز مرہ زندگیوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے توجہ کے ساتھ زیرغور لاکر ، اسے مربوط بنایا گیا ہے ۔ مداحوں کی نئی نسل کےلیے نوکیا فون کی کوالٹی ، سادگی اور قابل اعتماد ہونے کی روایت کے ساتھ ، نوکیا کی شناخت پر ان فونز کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔۔​

​تمام سمارٹ فونز پر خالصتاً اینڈرائیڈ فراہم کرنے کے ہمارے وعدے کے ساتھ ، استعمال کرنے والے سادہ ، صاف اور الجھنوں سے آزاد تجربے کی امید کرسکتے ہیں ۔۔ جدید ترین گوگل سروسز اور ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ، نوکیا سمارٹ فون محفوظ ، خطرات سے آزاد اور اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ نوکیا کے نئے سمارٹ فونز میں گوگل کی تازہ ترین تخلیق ، گوگل اسسٹنٹ موجود ہے جو زبردست اینڈرائیڈ تجربے کو مزید آگے لے جاتا ہے ۔۔

​ایچ ایم ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ کامران خان نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے لیے پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں سے متعلق ایک مفید اور مکمل تجربہ فراہم کرنے میں مدد گار کے طور پر بہت آگے تک جائے گی ۔۔ ہم نے پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک Jazz کے ساتھ اس جوش اور امید پر شراکت داری قائم کی ہے جو ہم نے اس سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا فونز کے اعلان کے بعد پاکستانی صارفین میں دیکھا ۔ ہم مداحوں کے ہاتھوں میں نوکیا فونز لانے اور ہرکسی کےلیے قابل رسائی ہونے کےلیے Jazz کے ساتھ مل جل کر کام کررہے ہیں ۔

Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ Jazz اور ایچ ایم ڈی گلوبل کے درمیان شراکت داری نوکیا فونز کے مداحوں کےلیے ایک زبردست تجربہ ہوگی ۔ Jazz ، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیلی کمیونیکیشن میں سرفہرست ہونے کے ناطے ، یہ یقین رکھتا ہے کہ ایسی انٹرپرائزز ہمارے صارفین کو حوصلہ افزا فوائد دیں گی ۔۔​

نوکیا 3310 کے ساتھ ، نوکیا سکس ، نوکیا فائیو اور نوکیا تھری Jazz سے پارٹنر شپ کے تحت دوہزار سترہ میں جون کے آخر تک فروخت کےلیے دستیاب ہوگا ۔۔​