‘‘گرانٹ کو’’  Jazz ایکس ایل آر آٹھ پروگرام کے شرکا کو ڈیف ٹاک میں سپورٹ کرے گا

‘‘گرانٹ کو’’ Jazz ایکس ایل آر آٹھ پروگرام کے شرکا کو ڈیف ٹاک میں سپورٹ کرے گا ۔

اسلام آباد ، 26 جولائی 2019: مقامی اسٹارٹ اپ کو پی آئی ڈی جی انویسٹمنٹ کمپنی سے بطور مالی معاونت اسی ہزار امریکی ڈالر ملیں گے ۔

‘‘گرانٹ کو’’ نے جو پرائیویٹ انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ گروپ (پی آئی ڈی جی) کا حصہ ہے ، ڈیف ٹاک کو مالی مدد کے طور پر اسی ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ مقامی اسٹارٹ اپ کو ، Jazz ایکس آٹھ کے زیر نگرانی تربیتی اور رہنمائی کے پروگرام کے تحت نیشنل انکو بیشن سنٹر ( این آئی سی ) میں نکھارا گیا ۔۔ ڈیف ٹاک کا مقصد ان لوگوں کو آن لائن سائن لینگوئج کی خدمات فراہم کرنا ہے جو قوت سماعت سے محروم ہیں ۔۔ پی آئی ڈی جی میں ٹی اے ایف منیجر لیوک فولی اور ‘‘گرانٹ کو’’ کی گرانٹ اینڈ کمپلائنس منیجر اینجلا سلوا نے ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz اور ٹیم اپ کے نمائندوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر گرانٹ کا اعلان کیا ۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ، سیکھنے کی مشکلات سے دوچار پاکستانیوں کےلیے رابطوں کے مواقع پیدا کرکے ہم اپنی نالج اکانومی کو وسعت دے رہے ہیں ، تاکہ مختلف معذوریوں کا شکار افراد کو دھارے میں لاکر قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ تعلیم اور دیگر مواقع کے حصول کے سلسلے میں کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑا جائے ۔

‘‘گرانٹ کو’’ کے سی ای او لاس پیریرا نے کہا کہ ‘‘گرانٹ کو’’ کو Jazz ، ڈیف ٹاک اور پی آئی ڈی جی ٹیکنیکل اسسٹنس فنڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں قوت سماعت سے محروم افراد کےلیے آئن لائن سائن لینگوئج کی خدمات کی تشکیل کےلیے مشترکہ مالی معاونت کے سلسلے میں کام کرنے پر خوشی ہے ۔ یہ خدمات ہمارے اس کام کی بنیاد پر ہیں جو ہم نے پہلے ہی Jazz کے ساتھ مل کر دوہزار تیرہ میں کیا ، اس کا مقصد ‘‘گرانٹ کو’’ کی جانب سے بذریعہ سکوک کریڈٹ ، پاکستان کے دیہی علاقوں میں ایک موبائل فون نیٹ ورک کو فنانس کرنا تھا ، جس نے موبائل فون خواندگی پروگرام میں خاصی کامیابی حاصل کی اور اس پروگرام نے پچیس سو دیہی خواتین کی تعلیم کےلیے مدد فراہم کی ۔ ہم اب بھی اس منصوبے کی معاونت کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں ، جس میں ہمیں امید ہے پاکستان میں قوت سماعت سے محروم افراد کو ساتھ شامل کرنے کے سلسلے میں بہت بامعنی اقدام اٹھائے جائیں گے ۔

پی آئی ڈی جی کے سی ای او فلپ والاہو نے کہا کہ ، پی آئی ڈی جی اس تخلیقی منصوبے کا حصہ بننے پر پرجوش ہے جو قوت سماعت سے محروم افراد کو اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کے قابل بنائے گا ۔۔۔ خصوصی افراد کی نارمل لوگوں میں شمولیت ہمارے کام کا اہم حصہ ہے اور ہم اس منصوبے کی پیشرفت کو دیکھنے کےلیے پرجوش ہیں ۔

ڈیف ٹاک این آئی سی کے تیسرے مرحلے کا حصہ تھا اور پریمیئم ایکسلیریشن پروگرام ، Jazz ایکس ایل آر آٹھ ، کے حصے کے طور پر، اس سٹارٹ اپ نے Jazz کی لیڈرشپ سے خاص طور پر مختص رہنمائی اور انٹرنیشنل فورمز پر نمائش اور نیٹ ورک کا موقع ، دونوں حاصل کیے۔

Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ ہمارے Jazz ایکس ایل آر آٹھ پرگرام کے شرکا میں سے ایک، ڈیف ٹاک کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا جانا اور اس کی معاونت ہونا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ Jazz اپنے ایکسلیریشن پروگرام کے ذریعے پائیدار ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی بنیادیں رکھ رہا ہے اور لوکل اسٹارٹ اپس کی مدد کےلیے وسائل اورمہارت مہیا کررہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کی پوری تکمیل کریں اور کمیونیٹیز کو ترقی کی راہ پر لایا جائے ۔

ٹیم اپ کے بانی ، زوہیر خلیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل جن کا آج ہمیں سامنا ہے وہ انٹرپرینیورز کےلیے مواقع ہیں کہ ان مسائل کو حل کریں ۔ یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ کس طرح ہمارے اسٹارٹ اپ انسانیت کو درپیش عظیم ترین چیلنجز سے نمٹنے میں پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیف ٹاک نے بہت غیرمعمولی کام کیا اور میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ چیلنجز کے باوجود شریک بانیوں کو ، ان کی عملی کاوشوں کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ، اس میں وہ تمام سپورٹ بھی شامل ہے جو درحقیقت انہوں نے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کی اور محروم لوگوں کو امید دلائی ، ان کی صلاحیت کو تسلیم کیا اور انہیں وہ تبدیلی لانے کےلیے بااختیار بنایا جسے لانے کا انہیں یقین ہے ۔

ڈیف ٹاک اپنی نوعیت کا ایک ایسا سٹارٹ اپ ہے جس نے پڑھے لکھے سائن لینگوئج مترجموں کے ساتھ ، قوت سماعت سے محروم کمیونٹی کی رابطہ کاری کےلیے آن لائن حل پیش کیا جبکہ وہ معیاری سائن لینگوئج خدمات کےلیے سائن لینگوئج مترجموں کی صلاحیتیں بڑھانے کےلیے بھی کام کررہا ہے ۔

قوت سماعت سے محروم کمیونٹی ، اس حل کے ذریعے ، وڈیو کال پر پڑھے لکھے لینگوئج مترجم کی خدمات تک رسائی حاصل کرسکتی ہے ۔۔ اس سے وہ سائن لینگوئج استعمال کیے بغیر آسانی کے ساتھ وسیع کمیونٹی سے بات کرسکتے ہیں ۔

اس گرانٹ کی مدد سے ڈیف ٹاک نے اس ایپلیکشن کے درجے کو بڑھانے اور کوریج کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مترجموں کی صلاحیتیں بھی نکھاری جارہی ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقومی ، دونوں سطح پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں ۔