یو این ڈی پی Jazz ایس ڈی جی بوٹ کیمپس کے پہلے مرحلے میں چار سوشل انٹرپرائزز فاتح قرار پائیں

​اسلام آباد ، گیارہ اکتوبر دوہزا اکیس سوشل انٹرپرائزز کےلیے یواین ڈی پی، Jazz کے ایس ڈی جی ، بوٹ کیمپس کے پہلے مرحلے میں چار سوشل انٹرپرائزز فاتح قرا پائیں ۔۔

​پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر پاکستان سے ستر سوشل انٹرپرائزز ، مع چالیس فیصد خواتین ، نے شرکت کی ۔۔

جیتنے والی انٹرپرائزز میں ڈیجیٹل لباس ، جو بلوچستان میں ہنرمند خواتین ورکرز کو مالی طور پر خود مختار بنانے کا موقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ، سکون ، پنجاب سے ایک ہیلتھ ٹیک منصوبہ ہے جس کا مقصد ذہنی صحت کے شعبے میں انقلاب لانا ہے ۔ آسانی ، سندھ سے آٹومیشن کی بنیاد پر قائم سوشل انٹرپرائزہے جو پانی کی قلت اور بدانتظامی کے مسائل کے حل پر کام کررہی ہے ، اور خیبرپختونخوا سے پشاور ویسٹ منیجمنٹ کمپمنی ، جو ایک سوشل انٹرپرائز ہے جو روزمرہ کے کوڑے کو قدرتی کھاد بنا کر مستحکم کمیونیٹیز کی تشکیل کےلیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔۔​

​مجموعی شرکا میں تیرہ بلوچستان سے ، انیس خیبرپختونخوا سے ، سترہ سندھ سے اور اکیس پنجاب سے تھیں ۔۔ آن لائن ہونے والے پانچ روزہ بوٹ کیمپس کا مقصد انٹرپرائز کی وہ صلاحیتیں بڑھانا ہے جو مارکیٹ میں کامیابی اور رسائی کےلیے ضروری ہیں ۔ ان بوٹ کیمپس نے ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں جیسا کہ بورے والا ،مستونگ ، نوشکی ، پشین ، باجوڑ ، جامشورو اور بہاولدین سے بھی شرکا کو متوجہ کیا ۔۔

یواین ڈی پی پاکستان کے ریذیڈںٹ ری پریزینٹیٹو، کےنٹ اوسٹبے، نے پہلے مرحلے کے اختتام پر کہاکہ پاکستان میں نئی سوشل انٹرپرائزز کے ساتھ تعاون پر ، یواین ڈی پی کو Jazz کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔ ہمیں امید ہے ہمارے ،ایس ڈی جی، بوٹ کیمپس ان نوجوان انٹر پرینیورزکی مدد کریں گے تاکہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے ، ملکی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کریں ۔ ​

Jazzکے چیف ریگولیٹری اینڈ کارپوریٹ افیئرزآفیسرز، سید فخراحمد نے کہا کہ بطور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلنے والی کمپنی ، ہماری توجہ لوگوں ، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے قابل بنانے پر مرکوز رہتی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ پہلے مرحلے کا حصہ بننے والی سوشل انٹرپرائزز نے اپنے تخلیقی کاموں کو آگے بڑھانے کےلیے قیمتی معلومات حاصل کی ہیں ۔۔۔ انہیں ان کے سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، ہم اس سال کے آخر میں دوسرے مرحلے کے منتظر ہیں ۔ ​

​سکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ان پانچ روزہ بوٹ کیمپس کی سربراہی ماہر ٹرینرز نے کی اور اس میں مختلف اقسام کے ماڈیولز کی بڑی تعداد شامل تھی ، جن میں برینڈنگ اور کسٹمر انگیجمنٹ ، مارکیٹنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، فنانشل منیجمنٹ ، فزیبلیٹی اور درجہ بندی شامل ہیں ۔۔

ہر ریجنل بوٹ کیمپ کے آخری روز سوشل انٹرپرائزز نے انڈسٹری ماہرین پر مشتمل پینل آف ججز کے سامنے اپنے بزنس آئیڈیاز پیش کیے​

​نینشل بوٹ کیمپ کے فاتح کو ایشیا اور پیسیفک کی سب سے بڑی یوتھ سوشل انٹرپرینیورشپ موومنٹ ‘‘یوتھ کو لیب’’ میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔۔ ساتھ ہی مینٹرشپ مواقع تک رسائی اور Jazz کی طرف سے غیرمعمولی ڈیجیٹل تحائف دئیے جائیں گے اور یہ اس سال کے آخر میں ہوگا ۔۔

​یہ بوٹ کیمپس Jazz اور یو این ڈی پی کے درمیان دسمبر دوہزار بیس میں ہونے والے معاہدے کا حصہ ہیں۔ پروگرام ملک بھر میں دسمبر دوہزار بائیس تک مجموعی طور پر بیس بوٹ کیمپس پر مشتمل ہے ، جن میں آٹھ سو نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا جن میں پچاس فیصد خواتین کی شمولیت ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد ان ہونہار سماجی تنظیموں کی سرپرستی کرنا ہے جو ملک کے ترقیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہیں ۔۔

دوسرے مرحلے کےلیے رجسٹریشن اب ہورہی ہے ۔۔۔ https://bit.ly/3tHwqTu