Jazz کی زیرملکیت پاکستان ٹاور بزنس کے حصول کےلیے ایڈوٹکو کی داود ہرکولیس کی پارٹنرشپ

​ایڈوٹکو گروپ ، ایس ڈی این ، بی ایچ ڈی ، نے داود ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایچ کارپوریشن) جو پاکستان میں صف اول کا لسٹڈ ادارہ ہے ، اس کے ساتھ اب تک کی اپنی سب سے بڑی توسیع کرتے ہوئے ، پاکستان موبائل کمیونیکشن لمیٹڈ (Jazz) سے تقریباً تیرہ ہزار ٹاور حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

​ایڈوٹکو ، ٹنزانائیٹ ٹاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ، جو مکمل طور پر ایڈوٹکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ ( ایڈوٹکو پی کے) کا ذیلی ادارہ ہے ، نے پی ایم سی ایل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد اس کی ٹاور سبسڈری ، ڈیوڈار پرائیویٹ لمیٹیڈ کا ، تیرہ ہزار سے زائد ٹاورز کے اثاثوں کے ساتھ ، حصول ہے ۔ منتقلی کے معاملے میں ، ڈی ایچ کارپوریشن پنتالیس فیصد ایکوئٹی کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ باقی پچپن فیصد کا کنٹرول ایڈوٹکو کے پاس ہوگا ۔۔ مجوزہ حصول کےلیے مجموعی لین دین چورانوے کروڑ امریکی ڈالر کا ہے جس کےلیے رقم کا انتظام قرضے اور ایکوئٹی کے امتزاج سے کیا جائے گا ۔۔

ایڈوٹکو کے سی ای او سریش سندھو نے کہا کہ ایڈوٹکو پاکستان میں Jazz ، جو ملک کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکشنز کمپنی ہے ، اس کی نیٹ ورک ضروریات پوری کرنے کےلیے اپنے کاروبار کو وسعت دینے پر خوشی محسوس کررہا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ داود ہرکولیس کے ساتھ بطور اپنےپارٹنر ، ہمیں پاکستان میں مارکیٹ کے پوٹینشل پر یقین ہے اور ہم ملک کے ٹیلی کیمیونیکیشنز انفراسٹکچر کو بڑھانے اور اسے ترقی دینے کے سلسلے میں اپنے طویل المدتی عزم پر عملدرآمد جاری رکھیں گے ۔​

ڈی ایچ کارپوریشن کے سی ای او انعام الرحمن نے کہا کہ ڈی ایچ گروپ نے ہمیشہ ایسے پراجیکسٹس میں سرمایہ کاری کی ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں براہ راست حصہ ڈالتے ہیں ۔۔ مستقبل کےلیے اپنے عزم کو جاری رکھتے ہوئے ہم ایڈوٹکو گروپ ملائشیا کے ساتھ شراکت داری اور ان کی معلوماتی اثاثے کو مقامی ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرمیں لانے کےلیے پرجوش ہیں ۔۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ انٹرپرائز پاکستان اور ہمارے لوگوں میں زیادہ سرمایہ کاری کےلیے ایک روشن مثال کے طور پر کام کرے گی۔​