سرکردہ ٹیکنالوجی سمٹ ماہرین اور سرمایہ کار لے آئی ، ترقی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلیے ، کے پی ڈیجیٹل اسٹریٹجی کا آغاز کردیا ۔۔۔
ور ، چار مئی ، دوہزار سترہ ۔۔
Jazz کی طرف سے اہتمام کردہ ، کے پی آئی ٹی بورڈ اور ورلڈ بینک کی مشترکہ کاوش کےساتھ دوہزار سترہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا آج پشاور میں آغاز ہوگیا ۔۔ خیبرپختونخوا کو روڈ میپ فراہم کرنے کےلیے کے پی ڈیجیٹل اسٹرٹیجی کا اعلان بھی کیا گیا تاکہ نوجوانوں کو ہنرمند بناکر نالج اکانومی میں انہیں درکار مارکیٹ تک رسائی دلائی جاسکے اور وہ اپنے لیے روزگار پیدا کریں ۔۔ مباحثوں اور ورکشاپس میں تقریباً چار ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جہاں وہ وافر بے شمار موضوعات اور پاکستان میں ای کامرس سے لے کر ڈیجیٹل سیکیورٹی تک کے معاملات پر بات چیت کریں گے ۔۔ ویک اینڈ پر انویسٹرز کے سامنے نوجوان انٹرپرینیور کےلیے اپنے بزنس آئیڈیاز پیش کرنے کے مقصد سے ایک سٹارٹ اپ کپ ہوگا ۔
منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان نے کہا کہ کے پی ڈیجیٹل مواقع کو اپنے لوگوں کےلیے بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ہماری خواہش ہے صوبہ ٹیکنالوجی میں لیڈر بنے ۔۔ مستحکم پالیسیز اور اصلاحات کی بدولت یہ اسٹریٹجی ہمارے لیے روڈ میپ فراہم کرتی ہے اور ہم آئندہ چند روز میں اس اسٹریٹجی کی معاونت کےلیے اقدامات کا اعلان کریں گے ۔۔ ہم پہلے ہی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلیے پروگرام شروع کرچکے ہیں جیسا کہ سی پیک راہداری ، دیگر انفراسٹکچر، اور نجی شعبے کےمنصوبے ہیں ، اور نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ہمیں ان بنیادوں پرکام کی امید ہے ۔۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اسٹریٹجی ، بڑی تعداد میں گروپس بشمول سرکاری محکمہ جات ، نجی شعبے ، اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کی آرا کو اپنا حصہ بناتی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ متعلقہ اور مضبوط ہو ۔ جیسے جیسے ہم اس پر عمل کرتے ہیں ، ہم اسے فیڈ بیک اور تجربے کے ساتھ بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ یہ متعلقہ لوگوں کےلیے فائدہ مند اور بہت جدید ہو ۔۔
چیف ڈیجیٹل آفیسر Jazz مس انیقہ افضل سندھو نے کہا کہ ایسے مثبت اقدامات سے صرف مقامی آبادی ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر ملک کو فائدہ پہنچتا ہے ۔۔ ہمارے ملک میں بہت صلاحیت ہے اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے اس طرح کے مواقع کی تلاش میں ہیں ۔۔ یہ شراکت داری Jazz کی جانب سے پاکستان میں ایک ایسا موافق ماحول تشکیل دینے کے عزم کی عکاسی ہے جہاں ڈیجیٹل ایکو سسٹم ترقی کی منازل طے کرسکے ۔۔
ورلڈ بینک خیبرپختونخوا حکومت کو تیکنیکی معاونت فراہم کرتا رہا ہے ، اس نے اسٹرٹیجی بنانے میں مدد کی اور پراجیکٹس پر عملدرآمد کے مقصد کے ساتھ کے پی آئی ٹی بورڈ کےلیے ایک ٹرسٹ تشکیل دیا ۔۔ یہ شراکت داری اب تیسرے سال میں ہے اور پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر پیچ موتھو الانگو وان نے کہا ڈیجیٹل اکانومی مستقبل ہے ، یہ تخلیق کی محرک ہے اور انٹرپرینیورشپ پاکستان میں جامع اور زبردست ترقی کو بڑھاوا دے سکتے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا پاکستان کی اسی فیصد سے زائد آبادی آف لائن ہے ۔ یہ اس خلا کو پر کرتے ہوئے ، لیبر فورس کا حصہ بننے والے لاکھوں افراد کےلیے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی ۔
اس سال کی سمٹ ، Jazz کی معاونت سے ، کے پی آئی ٹی بورڈ اور ورلڈ بینک گروپ کے زیراہتمام ہوئی جس کے ساتھ یوایس ایڈ نے تعاون کیا ، جبکہ سپانسرز میں خیبرپختونخوا کی ٹورازم کارپوریشن ، یو این ڈی پی ، بینک آف خیبر ، گلوریا جینز کافی ، مارچ ڈیزائنز ، پاکستان ٹیلی کمیونیکشنز اتھارٹی ، ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ برائے کے پی ، اور بلوچستان کوڈیمیٹکس اینڈ اینی میشن ری پبلک شامل ہیں ۔۔