ڈیجیٹل یوتھ سمٹ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں مددگار:

سرکردہ ٹیکنالوجی سمٹ قابل تقلید عالمگیر تجربات ، مستقبل بین ڈیجٹیل اسٹرٹیجی اور پچھہتر ہزار نئی ڈیجیٹل ملازمتیں پیدا کرنے کےلیے نئی اصلاحات و حکمت عملی سامنے لے آئی ۔۔۔ پشاور ، آٹھ مئی دوہزار سترہ ۔۔ ​

سال دوہزار سترہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ نے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی نئی نسل کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کا نقشہ تشکیل دینے اورخیبرپختونخوا کو ابھرتا ہوا ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کی خاطر ، ڈیجیٹل حکمت عملی کے اعلان اور معاہدوں کی تشکیل کےلیےاکٹھا کیا ، جہاں پچھہترہزار نئی ڈیجیٹل ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے ۔۔​

سمٹ میں سرکردہ لوکل اور انٹرنیشنل ڈیجیٹل انٹرپرینیورز ، ٹیکنالوجسٹس ، کمپنیوں اور انویسٹرز نے شرکت کی تاکہ وہ کے پی سے تعلق رکھنے والے چار ہزار شریک نوجوانوں کی تربیت اور ان پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے علم اور تجربہ کو شیئر کریں ۔۔ سمٹ کو مزید جاندار بنانے کےلیے ، کے پی کو ، روڈ میپ فراہم کرنے کی خاطر ، اس سمٹ کی چار ستونوں پر مشتمل ‘‘کے پی ڈیجیٹل اسٹریٹجی ’’ واضح کی گئی جس کا مقصد کے پی میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ نالج اکانومی کی مارکیٹ میں ملازمتوں تک رسائی حاصل کرسکیں اور انہیں اپنی دسترس میں لاسکیں ۔۔ اس میں ایک سٹارٹ اپ کپ بھی شامل کیا گیا جس میں لوکل سٹارٹ اپس ، بشمول فائنڈ مائی ایڈونچر کے فاتح ، نے اپنے کاروبار پیش کیے اور انہیں پچیس سو امریکی ڈالر پر مشتمل انعامی رقم جیتنے کا موقع ملا تاکہ وہ اپنے کام کو فروغ دے سکیں ۔۔ ​

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایونٹ کے تیسرے روز ، پرجوش سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ، کے پی ، میں نوجوان ایک بڑا سرمایہ ہیں ۔ مستقبل میں ڈیجیٹل شعبے میں بہت مواقع ہیں ۔​

ڈیجیٹل اسٹریٹجی میں اضافے کے طور پر خیبرپختونخوا حکومت نے یہ اعلانات کیے ۔۔ ​

حکومت آن لائن سفری سہولت (اوبر، کریم ) میں پالیسی اور ریگولیٹری خلا پر کام کرے گی تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلیے شیئرنگ اکانومی کو فروغ دیا جائے ۔ ​

کے پی آئی ٹی بورڈ نے صوبے میں ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اقدامات کو فروغ دینے کےلیے ٹیلی کام کمپنی جاز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خاطر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔​

کے پی آئی ٹی بورڈ نے سائبر کرائم کی شکایات کے ازالے کےلیے ، کے پی سائبر کرائم ایمرجنسی رسپانس سنٹر سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔۔ ​

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کے افتتاح پر کہا کہ مجھے فخر ہے کہ کے پی علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کےلیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے ۔۔۔ ہم نے ابھی بہت آگے جانا ہے لیکن آگے کا راستہ یہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کےلیے ان میں صلاحیت پیدا کی جائے ۔۔۔ ​

کے پی آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز خان نے کہا کہ ہم ترقی کی خاطر ڈیجیٹل اسٹرٹیجی لانے کے سلسلے میں اپنے صوبے کےلیے پرجوش ہیں ۔۔ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کےلیے ڈیجیٹل ملازمتوں کی تخلیق کے ضمن میں بہت بڑی گنجائش موجود ہے ۔۔ ​

جاز کے چیف آف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرزعلی نصیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاز کےلیے ایک نیا قدم ہے اور ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کے وژن کا پیش خیمہ ہے ۔۔ کے پی آئی ٹی بورڈ کے ساتھ ہم آہستہ آہستہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ صوبہ معیشت اور بحیثیت مجموعی ، سماج کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا پلیٹ فارم بنے ۔۔ ​