ڈیٹا کی بالادستی کی مہم میں Jazz کو ملنے والا زبردست رسپانس

​اسلام آباد ، بیس اگست دوہزار بیس : ملک میں سب سے بڑا سپیکٹرم رکھنے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے برتر فورجی نیٹ ورک کے ساتھ Jazz نے اپنی سب سے بڑی مارکیٹنگ مہم شروع کی ہے جس کی سٹار ترک اداکارہ اسرا بلجیک ہیں جو ترکی کی ٹی وی سیریز ارطغرل غازی میں اپنے کردار حلیمہ سلطان کے نام سے پہچانی جاتی ہیں ، یہ مہم اس مقصد کے ساتھ شروع کی گئی ہے کہ Jazz اپنے ڈیٹا کی بالادستی کو اجاگر کرے ۔

یہ مہم حقیقی طور پر پاکستان کی ٹیلی کام صنعت میں Jazzکی غیر متنازعہ سرکردہ حیثیت کو واضح کرتی ہے ، جس کے چھ کروڑ تیس لاکھ صارفین ہیں ، بشمول ان چار کروڑ دس لاکھ ڈیٹا یوزرز کے ، جن میں سے نصف بہترین سپر فور جی استعمال کررہے ہیں اور Jazz کو پاکستان میں تیز ترین فور جی ہونے کی حیثیت سے اوکلا کی طرف سے لگاتار چار مرتبہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ Jazz تخلیقی اقدامات اور ٹیکنالوجی میں سرفہرست آکر ، پاکستان کو ڈیجیٹائز کرنے اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کےلیے کس طرح اپنے وژن پر عمل پیرا ہے ۔ ​

چیف کمرشل آفیسر Jazz ، آصف عزیز کے مطابق ہماری حالیہ مہم کا مرکزی نقطہ ٹیکنالوجی کے میدان میں Jazz کی ایک قدم آگے رہنے کی صلاحیت ہے تاکہ ہمارے صارفین کےلیے ہائی سپیڈ موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی ، جدید وی اے ایس آفرز اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز یقینی بنائی جاسکیں ۔

یہ مہم ہمارے صارفین کےلیے متاثر کن بھی ہے کہ وہ اپنے لیے بڑے مقاصد مقرر کریں کیونکہ Jazz سپرفورجی میں انہیں ایسی سروس ملتی ہے جو انہیں وہ کچھ کرنے کی اJazzت دیتی ہے جو اس سے پہلے انہیں میسر نہیں تھی ۔​

یہ مہم خواتین کا ایک مثبت اوربااختیارامیج اجاگر کرتی ہے اور ٹیزرز ، عید ، یوم آزادی کے پیغامات اور سوشل میڈیا کی وڈیوز پر مشتمل ہے ۔۔ جب سے مہم کا آغاز ہوا ہے ، اس وقت سے Jazz کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پردس گنا سرگرمیاں بڑھی ہیں جو برینڈ ایمبسیڈر کی مقبولیت اور نوجوان ناظرین کی جذباتی وابستگی کی بدولت ہے ۔​