اسلام آباد ، پچیس مئی دوہزار سترہ ۔۔۔ پاکستان کی نمبرون ٹیلی کمپنی Jazz نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے لیجنڈ یونس خان کو کرکٹ کے میدان میں ان کی بے مثال کامیابیوں پرعزت افزائی کی ۔ اس مقصد کےلیے ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں Jazz انتظامیہ اور بڑی تعداد میں نمایاں شخصیات نے پاکستان کے سابق کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ Jazz نے کرکٹ کے اس عمدہ کھلاڑی کی تکریم کی ہو ، بلکہ یونس خان کو دوسال پہلے جاوید میانداد کا ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمین کا ریکارڈ توڑنے پربھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے موقع پر سی ای او Jazz عامر ابراہیم نے کہا کہ ہم سب کو یونس خان کی کامیابیوں پر فخر ہے ، اب جبکہ انہوں نے ورلڈکرکٹ کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہوتے ہوئے کرکٹ کو خیرباد کہا ہے ۔۔ ایسی شخصیات جنہوں نے ہمارے ملک کو بہت کچھ دیا اور ہمارے سرفخر سے بلند کیے ، ان شخصیات اور کھلاڑیوں کےلیے ، ان کی قابل تحسین کامیابیوں پر ، Jazz انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں پیش پیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کےلیے کرکٹ ایک سپورٹس سے کچھ بڑھ کر ہے اور ہم اس کھیل کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ ہم پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
یہ اقدام Jazz کی جانب سے سپورٹس ، خاص طور پر کرکٹ ، میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا عکاس ہے جو ملک کی بہتری کےلیے ہے ۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ اشتراک سے لے کر Jazz رائزنگ سٹارز کے نام سے ایوارڈ دیئے جانے کے اقدام تک ، ہماری کمپنی ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو ان کی صلاحتیں نکھارنے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔