سی ای او Jazz عامر ابراہیم ہیڈ آف ایمرجنگ مارکیٹس ، وی آن گروپ مقرر

وی آن لمیٹڈ ( باضابطہ طور پر ومپل کوم ، Jazz کی پیرنٹ کمپنی ) نے آج اعلان کیا ہے کہ عامر ابراہیم ، وی آن کےلیے بطور ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹس ( الجیریا ، پاکستان اور بنگلہ دیش) جون ایڈی کی جگہ لیں گے جبکہ وہ سی ای او Jazz کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے ۔۔ یہ تبدیلیاں ایک مضبوط ، زیادہ فعال کارپوریٹ سٹرکچر تشکیل دینے کے سلسلے میں آگے کی جانب قدم ہیں جن کا مقصد گروپ کی سرگرمیوں کو مقامی آپریشنز سے باہر لے جانے کی بنیاد بنانا ہے ۔۔​

عامر ابراہیم کی نئی ذمہ داریوں میں الجیریا ، بنگلہ دیش اور پاکستان میں وی آن کے کاروبار کو دیکھنا شامل ہے جبکہ وہ موبل لنک اور وارد کو ایک دوسرے کے ساتھ کامیابی سے جوڑ چکے ہیں اور مستحکم آپریشنل رزلٹس دکھا چکے ہیں ۔۔ ​

عامر ابراہیم کو بین الاقوامی سطح پر مختلف انڈسٹریز میں بطور سینئر ایگزیکٹو کام کرنے کا بیس سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ امریکہ ، برطانیہ ، سوئٹزرلینڈ ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں رہ کر کام کرچکے ہیں ۔۔ Jazz کو جوائن کرنے سے پہلے وہ ٹیلی نار میں سینئر وائس پریذیڈنٹ تھے ، جہاں انہوں نے ایشیا بھر میں ٹرانسفارمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے اقدامات کی قیادت کی ۔۔ عامر ابراہیم نے اس سے پہلے فورڈ ، جیگوئر اور لینڈ روور میں سینئر عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیں۔​

عامر اب براہ راست وی آن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وائی ویس چارلیئر، کو جوابدہ ہوں گے اور کمپنی کی سینئر لیڈرشپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔​

وی آن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وائی ویس چارلیئر نے ان کی تقرری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر کے پاس زبردست بین الاقوامی تجربہ اور اپنے متعلقہ شعبے کی گہری معلومات ہیں ۔۔ وہ اس وقت ہمارے پورٹ فولیو میں کامیاب ترین آپریٹنگ کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کی سربراہی کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ ہمارے بنیادی رابطہ کاری کے بزنس کے فروغ اور ہماری ڈیجیٹل حکمت عملی کی رفتار بڑھانے میں کردار ادا کریں گے ۔۔ یہ اقدام ہمارے بزنس میں جامع تبدیلیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے کیونکہ ہم نے ، اپنے سربراہوں ، جو بین الااقوامی سطح پر کاروبار کی ترویج کے تجربے کے ساتھ ، اپنی مارکیٹس کے قریب تر ہیں ، ان پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے۔​