Jazz کے ساتھ کرکٹ سیزن دیکھئے ۔۔

Jazz نے ، جو پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے ، تمام اہم بین الاقوامی اور قومی میچز کو کور کرکے Jazz کرکٹ کا آغاز کیا تاکہ آپ رواں ایکشن دیکھ سکیں ۔۔۔

یہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ایک صاف اور سادہ انٹرفیس رکھتی ہے اور اسے تازہ ترین وڈیوز اور میچ کی جھلکیوں تک جلد رسائی کےلیے بنایا گیا ہے ۔۔ یہ تیز ترین طریقے سے سکور، میچ شیڈولز ، میچ رزلٹ کی سمری اور کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین اپ ڈیٹس بتاتی ہے ۔۔ کرکٹ کے شائقین کےلیے یہ بات کسی نعمت سے کم نہیں کہ انہیں کھلاڑیوں کے پروفائلز ، اعداد و شمار اور دیگر دلچسپ امورسے مکمل آگاہی ملتی ہے ۔ Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کاظم مجتبی نے کہا ہے کہ ‘‘Jazz کرکٹ ’’ پاکستان میں لانچ ہونے والی تیز ترین اور جامع ترین ایپ ہے ۔ ہم نے زبردست فیچرز کا ایک گلدستہ تیار کیا ہے اور مجھے یقین ہے اس سال کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران ، جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے ، یہ ایپ وہ چیز دے گی جو کرکٹ شائقین کی دلچسپی کی حامل ہوگی۔​

​Jazz کرکٹ گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے اور ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ ہوچکی ہے اور اس موجودہ ریٹنگ چار اعشاریہ پانچ ہے۔

‘‘Jazz کرکٹ’’ Jazz کسٹمرز کےلیے میچ سے متعلق ڈیجیٹل آسانیاں پیدا کرکے اور کسٹمرز کی ضروریات کی تکمیل کرکے ہمارے عزم کی عملی صورت دکھاتی ہے۔​

ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے کےلیے یہ لنک فالو کریں:​

Follow the link to download the application: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.Khaleef.CricWickMobilink&hl=en