کراچی – 4 فروری 2019: Jazz ، جو پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کیمیونیکیشن کمپنی ہے ، نے رائیڈ سروس بائیکیا کے ساتھ کاروباری معاہدہ کیا ہے ۔ Jazz کا انتخاب کرتے ہوئے بائیکیا اب مستحکم ڈیجیٹل رابطہ کاری اور فعالیت کےلیے اپنے آپریشنز کو مربوط بنائے گا۔
Jazz نہ صرف بائیکیا رائیڈرز کو انٹرنیٹ کی سہولت دے گا بلکہ اس ایپ کے ملک بھر میں دفاتر کو بھی انٹرنیٹ رابطہ کاری کی سہولت مہیا کرے گا ۔ اس کے علاوہ ، Jazz بائیکیا کی ایپ کو انٹرنیٹ پے منٹ گیٹ وے کی صورت میں مالی سہولت دے گا ، Jazz کیش ایجنٹس کے پاس رائیڈرز کی ادائیگییوں کی سہولت اور موبائل ویلٹس کے ذریعے ڈیجیٹل لین دین پر مراعات بھی دی جائیں گی۔
ائیکیا نے بھی Jazz موبائل بزنس لائن سلیوشن اختیار کیا ہے جس کے تحت کمپنی کےلیے ایک ماسٹر نمبر آپریشنل ہوگا ۔۔۔ تمام ملازمین کو موبائل ایکسٹینشن نمبر دئیے جائیں گے جن پر بائیکیا صارفین ، ذاتی موبائل نمبر ڈائل کیے بغیر را بطہ کرسکیں گے ۔ اس سلیوشن کے بدولت خود کار کالنگ اوقات کی سہولت بھی دستیاب ہے تاکہ ملازمین اپنی ایکسٹینشنز پر کالز ریسیو کرسکیں ۔۔ ان کے پاس ایک سمارٹ آپریٹر ہوگا جہاں ایک ٹیلی فون آپریٹر اپنے ہاتھوں سے مطلوبہ موبائل ایکسٹینشز کو کالز فارورڈ کرسکتا ہے ، جس کے بعد کالر کی متعلقہ ایکسٹینشن تک رہنمائی اور بائیکیا سے متعلق معلومات کےلیے پہلے سے ریکارڈڈ پروفیشنل وائس مینیو موجود ہے۔
Jazz بلک ایس ایم ایس سروسز کےلیے اپنی کمپین منیجمنٹ ٹول کی بھی پیشکش کررہا ہوگا جسے بائیکیا اپنے ٹارگٹ صارفین تک برینڈ میسجز پہنچانے کےلیے آسانی سے استعمال کرسکے گا ، یہ طریقہ اس کےلیے موثر ، عمدہ اور کم خرچ ہے۔
Jazz کے وائس پریذیڈنٹ بزنس سروسز ڈویژن فیصل ستار نے کہا کہ ، ہمارے بی ٹو بی سلیوشنز صارفین کو اJazzت دیتے ہیں کہ وہ ایک ڈیجیٹل ہب تشکیل دیں ، جو ڈیوائسز، سافٹ ویئرز ، ایپلی کیشنز کی مرکزی جگہ ہوگی ، رابطہ کاری اور متعلقہ سروسز ایک ہی جگہ پر مرکوز ہوں گی ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بہترین بزنس سلیوشنز کے ذریعے بائیکیا کی آپریشنل مہارت میں مزید بہتری لانے کی خاطر معاونت کےلیے تیار ہیں۔
سی ای او بائیکیا منید مایار کا کہنا تھا کہ ہم Jazz کے ساتھ شراکت داری پر پر جوش ہیں کیونکہ اس سے ہمیں اپنے پارٹنرز اور کسٹمرز کے ساتھ کمیونیکیشن اور ٹرانزکشنز میں مدد ملے گی ۔۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پارٹنر شپ پاکستان میں ٹیک سٹارٹ اپ اور ٹیلی کام سیکٹر کے درمیان اشتراک میں تبدیلی کا ایک پیش خیمہ ہوگی۔
برس ہا برس سے Jazz نے اپنے آپ کو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں بزنس ٹو بزنس سلیوشن فراہم کرنے والے سرکردہ ادارے کے طور پر منوایا ہے جس پر پچیس ہزار کمپنیوں کا اعتماد ہے ۔ بی ٹو بی میں دسترس کے لحاظ سے Jazz انڈسٹری کا لیڈر ہے کیونکہ یہ ملک بھر میں اپنی موجودگی رکھتا ہے اور چوبیس گھنٹے سپورٹ اینڈ رسپانس سیلز سروسز فراہم کرتا ہے۔