اسلام آباد ، تیرہ دسمبر انیس سو انیس : Jazz ورلڈ کو بہتر بنانے اور اپنے صارفین کو مزید اہمیت دیتے ہوئے Jazz نے گو لوٹ لو کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے ۔۔ یہ اشتراک Jazz ورلڈ یوزرز کو ملک بھر میں ان کے پسندیدہ آوٹ لیٹس پر ساڑھے بارہ ہزار سے زائد ڈسکاونٹس تک رسائی دے گا ۔
یہ اشتراک صارفین کو کھانے کی اشیاء ، پہناووں ، ایکسیسریز ، فٹنس اور خاص طور پر سمارٹ فونز پر رعائتیں فراہم کرے گا ۔۔ Jazz کے چیف ڈیجیٹل اینڈ سٹریٹجی آفیسر عامر اعJazz نے اشتراک سے متعلق بتایا کہ Jazz پارٹنر شپ میں ہمارے صارف کا مقام تسلیم شدہ اہمیت کا حامل ہے ۔ گو لوٹ لوکے ساتھ اشتراک کا مقصد Jazz کے صارفین کو ان کے علاقے میں بہترین ڈیلز مہیا کرکے ان کی مالی بچت کرانا ہے ۔ خواہ وہ ریسٹورنٹس پر کھانے ہوں ، شاپنگ ہو ، یا ایک صحت مندانہ طرز زندگی گزارنے سے متعلق ضروریات ہوں ، Jazz ورلڈ کے صارفین گولوٹ لو کی طرف سے پیش کردہ بہترین بارگینز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
کیمونیکیشن کی ذمہ داری سے آگے بڑھتے ہوئے Jazz نے صارفین کو متنوع خدمات تک رسائی یقینی بنانے میں ایک کردار ادا کیا ہے جو صرف بٹن دبانے کے فاصلے پر دستیاب ہیں ۔۔ Jazz نے اپنے طور پر یہ عزم کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے وقت ، محنت اور رقم کی بچت کرائے گا۔
گو لوٹ لو کے سی ای او فہد محمود نے دستخط کیے جانے کی تقریب کے بعد اشتراک سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ ہم Jazz کے ساتھ یہ سفر شروع کرنے پر بہت پرجوش ہیں ۔ یہ نئی شراکت داری دونوں برینڈز اور صارفین کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ گو لوٹ لو کے پاس ملک بھر میں ساڑھے بارہ ہزار سے زائد برینڈز کے پچاس فیصد تک ڈسکاونٹس موجود ہیں جن میں ریسٹورنٹس ، سیلونز ، ٹریول اینڈ ٹورز ، ہیلتھ کیئر اور دیگر شامل ہیں ۔ اب سے شروع ہونے والی اس شراکت داری کے تحت تمام Jazz ورلڈ صارفین ان تمام پیشکشوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
تمام دستیاب ڈسکاونٹس سے متعلق جاننے کےلیے آپ تمام لوگوں کو Jazz ورلڈ ڈاون لوڈ یا اپ ڈیٹ کرنا ہوگی ، ڈسکاونٹس سیکشن پر جانا ہوگا اور فہرست میں اپنے لیے فیورٹ آفر تلاش کرنا ہوگی ۔ اس کے بعد کسی بھی آوٹ لیٹ پر رعائت حاصل کرنے کےلیے صرف سکین بٹن استعمال کریں اور گو لوٹ کیو آر سکین کریں۔