سی ای او Jazz عامر ابراہیم کی سائبر کرائم پر گفتگو

​اسلام آباد ، بارہ اگست دوہزار بیس : سی ای او Jazz عامر ابراہیم نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم ونگ کے زیر تربیت افسروں کو ایک زبردست پریزینٹیشن دی ، جس کا مقصد زیر تربیت افسروں کو عملی تجربے سے آگاہی اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی اقدامات مربوط بنانے میں معاونت فراہم کرنا تھا ۔ سیشن کے دوران Jazz کے ، بطور انڈسٹری ، جامع اقدامات کی بدولت حاصل ہونے والے نمایاں کردار کو اجاگر کیا گیا جن کا مقصد موبائل ایکو سسٹم میں بہتر سکیورٹی یقینی بنانے کے سلسلے میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔ عامر ابراہیم نے انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک سے ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے جاری پروگرامز کو سراہا جن کا مقصد انٹرنیٹ کو تمام لوگوں ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کےلیے محفوظ بنانا ہے اور سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ لڑائی میں عوامی آگاہی کو فروغ دیتے ہوئے معاشرے کو بااختیار بنانا ہے ۔