اسلام آباد ، تیئیس فروری ، دوہزار انیس : Jazz بزنس گالف ٹورنامنٹ دوہزار انیس ، جو پاکستان کا ایک سرفہرست امیچیور گالفنگ ٹورنامنٹ ہے ، اسلام آباد گالف کلب میں اس کا آخری راونڈ مکمل ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں امیچور گالفرز ، معزز صارفین اور Jazz کی اعلی سطح کی منیجمنٹ نے حصہ لیا ۔ مقابلے جیتنے والوں ، میڈیا کے نمائندوں اور زبردست کارکردگی دکھانے والوں میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ Jazz بزنس گالف ٹورنامنٹ گزشتہ سات سال سے ، پاکستان کے امیچور گالف ایونٹس کے بعد ، سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گالف ایونٹس میں سے ایک ہے ۔ ایونٹ نے ملکی کارپوریٹ اور بزنس سیکٹر کے متنوع عناصر کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جو اچھے مقابلوں پر مبنی ایونٹ ہوتے ہوئے ، صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کا باعث ہے اور پاکستان میں گالف کو فروغ دے رہا ہے ۔
Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز آفیسر علی نصیر نے کہا کہ گزشتہ سات سال سے ہمارے صارفین اور گالف کے شوقین افراد نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے سب سے معتبر امیچور گالف ٹورنامنٹس میں سے ایک ٹورنامنٹ میں تبدیل کردیا ہے ۔ میں جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، اور اس سال اسلام آباد میں ایونٹ کو زبردست طریقے سے کامیاب بنانے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
Jazz نے ہمیشہ کمیونٹٰی میں صحت مندانہ اور زیادہ فعال طرز زندگی کے فروغ کےلیے مواقع اور نئے آئیڈیاز تلاش کیے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے پاکستان بھر کے گالف شائقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے ، Jazz، گالفنگ کمیونٹی کی خاطر اپنا حصہ ڈال رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ تین راونڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے جس میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ، ہرسال ایک ایک راونڈ کی میزبانی کرتے ہیں۔ تین شہروں میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام مراحل میں چار سو سے زائد امیچور گالفرز نے حصہ لیا ۔