فروری دوہزار سترہ ۔۔ 25 کراچی ، پاکستان کے امیچور گالف مقابلوں میں شامل ایک بے مثال ایونٹ ، Jazz گالف ٹورنامنٹ کا ڈیفنس گالف اینڈ کنٹری کلب میں پرجوش طریقے سے آغاز ہوگیا ہے ۔۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے والوں میں Jazz کے معزز کسٹمرز اور کمپنی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے امیچور گالفرز شامل تھے ۔۔۔ مقابلوں میں جیتنے والوں ، میڈیا کے نمائندوں اور عمدہ کارکردگی دکھانے والوں میں مختلف کیٹیگریز کے تحت انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔۔ ٹورنامنٹ تین مراحل میں ہوتا ہے ، کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں سالانہ ایک ایک راونڈ ہوتا ہے ۔۔ تین شہروں میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف کارپوریٹ اور بزنس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد افراد حصہ لیتے ہیں ، جس سے یہ صحت مندانہ ماحول مہیا کرتے ہوئے پاکستان میں گالف کے فروغ کے ساتھ اچھے مقابلوں کا ایونٹ بنتا ہے ۔
Jazz کے ہیڈ آف بزنس سروسز ڈویژن فیصل ستار نے اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران ہمارے کسٹمرز اور گالف کے شوقین افراد نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے بے مثال امیچور گالف ٹورنامنٹس میں شامل کرادیا ہے ۔۔ میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس سال کراچی میں اس ایونٹ کو زبردست کامیابی دلانے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ Jazz نے کمیونٹی میں ہمیشہ ایک صحت مندانہ اور زیادہ فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کےلیے مواقع اور نئے آئیڈیاز تلاش کیے ہیں ۔۔